بین الاقوامی

US Embassy Issues Advisory: ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ، یو ایس ایمبیسی نے شہریوں کے لیے جاری کی شیلٹر اِن پلیس ایڈوائزری

ریاض: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد سکیورٹی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق منگل کی علی الصبح دو ڈرونز نے امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی اور املاک کو نقصان پہنچا۔ حالانکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی کیونکہ حملے کے وقت عمارت خالی تھی۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایران کی جانب سے خلیجی خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات پر کیے جانے والے جوابی حملوں کے سلسلے کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے مختلف مقامات پر فضائی کارروائیاں کی تھیں، جس کے بعد خطے میں جوابی حملوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جوابی کارروائی کا نتیجہ جلد سب کے سامنے ہوگا۔ ان کے بیان کے بعد خطے میں مزید کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے احاطے میں گرے ڈرونز

سعودی وزیرِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب دو ڈرونز سفارت خانے کے احاطے میں گرے، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔

شہریوں کے لیے شیلٹر اِن پلیس ایڈوائزری جاری

حملے کے فوراً بعد ریاض میں امریکی سفارت خانے نے شہریوں کے لیے شیلٹر اِن پلیس ایڈوائزری جاری کی۔ سفارت خانے نے ریاض، جدہ اور ظہران میں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ گھروں یا محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری طور پر فوجی تنصیبات یا حساس علاقوں کا سفر نہ کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی مشن علاقے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور شہری تازہ ترین سکیورٹی الرٹس پر عمل کریں۔

سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا، ’’ہم تمام امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ذاتی حفاظتی منصوبہ تیار رکھیں۔ بیرونِ ملک قیام یا سفر کے دوران اچانک حالات پیدا ہو سکتے ہیں، اس لیے پیشگی منصوبہ بندی ضروری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور درست فیصلہ کیا جا سکے۔”

کمپاؤنڈ سے اٹھ رہے ہیں دھوئیں کے گھنے بادل

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں سفارت خانے کے کمپاؤنڈ سے دھوئیں کے گھنے بادل اٹھتے اور آگ کے شعلے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ ڈرونز کو فضا میں روکنے کی کوشش کی گئی یا وہ سعودی دارالحکومت کے فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دے کر اندر داخل ہوئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago