بین الاقوامی

حج 2026 سے متعلق آئی بڑی خبر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کوشش کامیاب، امریکہ نے اس لئے نہیں کیا ایران پرحملہ، جلد ہوسکتا ہے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ

امریکہ اورایران کے درمیان نیوکلیئرمعاہدہ سے متعلق ایک بار پھر بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے 19 مئی یعنی منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پرحملے سے متعلق فیصلہ لینے والے تھے، لیکن آخری وقت میں انہوں نے بات چیت کا راستہ منتخب کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ فیصلہ خلیج ممالک، خصوصی طورپر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے کہنے پرلیا ہے۔ مڈل ایسٹ آئی نے عرب ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے۔ اس کے مطابق، سعودی عرب اوریواے ای نے امریکہ سے کہا کہ ابھی حج چل رہا ہے۔ اس کے لئے دنیا کے کئی ممالک سے مسلمان سعودی عرب آئے ہیں۔ ابھی اگرجنگ کی شروعات ہوتی ہے تو صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔ لاکھوں لوگ سعودی عرب میں بھی پھنس جائیں گے۔

سعودی عرب نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ اس کے بعد عرب کے مسلمانوں میں بھی واشنگٹن کی خراب شبیہ بنے گی۔ رپورٹ کے مطابق، اس سال حج کا آغاز 24 مئی سے ہوگا۔ حج بیت اللہ کے لئے پوری دنیا سے ہرسال لاکھوں مسلمان آتے ہیں۔ سعودی عرب اوریواے ای کا کہنا تھا کہ اگرایران پرامریکہ حملہ کرتا ہے توایران جوابی کارروائی کے تحت ریاض اورابو ظہبی پرحملہ کرے گا۔

حج سے قبل جوہری معاہدے تک پہنچنے کی کوشش
العربیہ کے مطابق، امریکہ حج سے قبل جوہری معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کررہا ہے۔ قطرنے امریکہ کے حوالے سے ایک یادداشت کی شکل میں ایک تجویزایران کوبھیجی ہے۔ یہ تجویزایک عارضی معاہدے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اگریہ طے پا جاتا ہے تومزید تفصیلی معاہدے تک پہنچنے کے لئے حج کے بعد امریکہ اورایران کے درمیان مذاکرات ہوگی۔ بلومبرگ نے ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے نئی امریکی تجویزکوقابلِ مذاکرات قراردیا۔ تاہم ایران کے سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای افزودہ یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لئے تیارنہیں ہیں۔ مجتبیٰ خامنہ ای کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے ایران کی پوزیشن کمزورہوگی۔

امریکہ نے ماہ رمضان میں کیا تھا ایران پرحملہ

28 فروری کو ایران پراسرائیل اورامریکہ نے حملہ کیا تھا۔ اس وقت رمضان کا مبارک اورمقدس مہینہ چل رہا تھا۔ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل بھی ماہ رمضان میں کیا گیا تھا۔ اتنا ہی نہیں عید کے دن بھی اسرائیل اورامریکہ کا حملہ ایران پرجاری تھا۔ حالانکہ جب ایران نے مضبوطی سے آبنائے ہرمز کو بند کردیا تب جاکرامریکہ نے معاہدہ کرنے کی پہل کی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

11 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

12 hours ago