امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت وارننگ کے بعد وینزویلا کی راجدھانی کراکس میں زوردار دھماکوں نے صورتحال کو نہایت کشیدہ بنا دیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شہر میں یکے بعد دیگرے سات دھماکے سنے گئے، جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ الزام ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے6 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سڑکوں پر ٹینکوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جب کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔صدر مادورو نے امریکا پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ان کے ملک کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اتحاد اور صبر کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔
مقامی وقت کے مطابق پہلا دھماکا رات تقریباً ایک بج کر پچاس منٹ پر ہوا، جس کے بعد مزید چھ زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ صدارتی محل کے اطراف میں مسلسل سائرن بجتے رہے اور فوجی گشت بڑھا دی گئی۔ دھماکے کراکس کے جنوبی حصے میں واقع ایک بڑے فوجی اڈے کے قریب ہوئے، جس کے نتیجے میں علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی۔واضح رہے کہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے شدید کشیدگی جاری تھی، قابل ذکر بات یہ ہےکہ ان دھماکوں کے حوالے سے امریکا کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بھی سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہاں مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں تو امریکا حملہ کر سکتا ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان پر ایران نے امریکا کو حد میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسی دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی حالات انتہائی کشیدہ بتائے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف روس یوکرین جنگ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر ان کی رہائش گاہ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے، حالانکہ سی آئی اے نے اس معاملے میں یوکرین کو کلین چٹ دینے کی بات کہی ہے۔
ان تمام عالمی کشیدگیوں کے بیچ بلغارین پیش گو بابا وینگا کی وہ پیش گوئیاں بھی زیر بحث آ گئی ہیں، جن میں انہوں نے 2026 میں امریکا، روس، چین سمیت بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتے تناؤ کی بات کہی تھی۔ بعض رپورٹس میں چین کے تائیوان پر ممکنہ حملے اور امریکا و روس کے درمیان براہ راست تصادم کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ایسے میں دنیا بھر میں یہ سوال زور پکڑ رہا ہے کہ کیا عالمی حالات ایک نئی عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…