بین الاقوامی

Israel Hamas War: غزہ کو مکمل طور پر خالی کرنے کے اسرائیل کے حکم پر اقوام متحدہ نے مذمت کی، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد

Israel Hamas War: اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ 7 دنوں سے شدید جنگ جاری ہے۔ ان 7 دنوں کے دوران دونوں فریقوں کو جان و مال کا کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان 7 دنوں کے دوران اسرائیل فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بھاری اور اندھا دھند بم کررہاہے۔ جس کی وجہ سے غزہ کی پٹی کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ اس دوران اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق غزہ


کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1,900 اور زخمیوں کی تعداد 7,696 ہے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 51 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل میں حماس کے حملے میں ہلاک

ہونے والوں کی تعداد 1300 اور زخمیوں کی تعداد 2800 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیلی حکومت پر دیا  زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی غزہ میں اپنے انخلاء کے حکم پر نظر ثانی کرے۔جس سے فلسطینی سرزمین میں رہنے والے 23 لاکھ افراد میں سے نصف متاثر ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی فوج طبی کارکنوں کو نشانہ بنا رہی ہے!

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فورسزپر طبی اور ایمبولینس کارکنوں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ فلسطینی وزارت کے مطابق جمعہ کو کئے  گئے فضائی حملوں میں کم از کم 15 طبی مراکز کو نقصان پہنچا اور 23 ایمبولینسیں تباہ ہو گئیں۔

اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ ڈینی ایالون نے الجزیرہ سے بات

اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ ڈینی ایالون نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑ کر مصر کے صحرائے سینا کی طرف بھاگ جائیں جہاں ان کے لیے خیمہ بستی تعمیر کی جائے گی۔ “ہم نے غزہ کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ عارضی طور پر علاقہ خالی کر دیں، تاکہ ہم حماس کے لوگوں کو مار سکیں،” ایالون نے جمعہ کو نشر ہونے والے اپ فرنٹ کے ایک ایپی سوڈ میں مارک لامونٹ ہل سے بات کرتے ہوئے کہا۔

  اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے شمالی غزہ سے لوگوں کے انخلا کے لیے اسرائیل کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

اسرائیل کے حکم کا اثر

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوچا) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے انخلاء کے حکم کے بعد شمالی حصے میں رہنے والے تقریباً 10 ہزار فلسطینی جنوبی علاقوں کی طرف منتقل ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کے حکم سے پہلے ہی 4 لاکھ افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

9 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

10 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

10 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

10 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

10 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

11 hours ago