بین الاقوامی

UK’s House of Commons hosts Iftar: برطانیہ کے پارلیمنٹ میں پہلی بار افطار پارٹی کا اہتمام،تلاوت قرآن کے ساتھ رمضان کی اہمیت پر ڈالی گئی روشنی،پی ایم اسٹارمر ہوئے شامل

برطانوی شاہی محل میں پہلی بار افطار کے انعقاد کے بعد اب برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کی جانب سے منعقد ہونے والے افطار ڈنر میں بھی تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا گیا۔گزشتہ روز برطانوی ہاؤس آف کامنز کی جانب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانوی تاریخ میں پہلی بار موجودہ وزیرِ اعظم کئیر اسٹارمر نے بھی شرکت کی۔اس کے ساتھ ہی افطار ڈنر میں برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ، کمیونٹی لیڈرز، مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور برطانوی مسلم کمیونٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کو رمضان المبارک کی مناسبت سے  آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے برطانوی مسلمان کی میزبانی میں ہونے والے افطار ڈنر میں وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے خصوصی شرکت کی۔دارالعوام کی جانب  دیے جانے والے افطار ڈنر میں اراکین پارلیمنٹ، انٹرفیتھ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر تلاوت کلام پاک کے بعد رمضان کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

برطانوی وزیراعظم نے غزہ جنگ کے دوران مسلمانوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ برطانوی مسلم کمیونٹی کس قدر حساس وقت سے گزر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ غزہ کے متاثرین تک امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔وزیراعظم اسٹارمر نے برطانوی مسلم کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ سماجی اور فلاحی کاموں میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔یہ برطانیہ کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موقع ہے، جہاں حکومتی سطح پر مسلمانوں کے مذہبی تہواروں کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Tiger Shroff Firing: ممبئی میں ٹائیگر شروف پر فائرنگ، بشنوئی گینگ نے لی ذمہ داری، وزیر اعلیٰ فڑنویس نے طلب کی رپورٹ

ممبئی کے جوہو علاقے میں اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں…

2 hours ago

Muslim Rashtriya Manch Convention: ملک کو غیر مستحکم کرنے والی سیاست سے بچیں، آئین کا احترام سب سے اہم ہے: اندریش کمار

مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…

3 hours ago