-بھارت ایکسپریس
Russia Ukraine War: روس کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان یوکرین ہندوستانی میڈیکل اسٹوڈنٹس (Indian Medical Students) کو بڑی راحت دینے جا رہا ہے۔ یوکرین انڈین طلبا کو ہندوستان سے ہی امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے گا۔ یوکرین کی نائب وزیر خارجہ ایمین جھاپرووا (Emine Dzhaparova) 10 سے 12 اپریل تک ہندوستان کے دورے پر رہیں۔ ہندوستانی میڈیکل طلبا کے موضوع پر بدھ (12 اپریل) کو وزیرنے کہا کہ یوکرین غیرملکی میڈیکل طالب علم کو ان کے ملک سے فائنل امتحان دینے کی اجازت دے گا۔
ایمین جھاپرووا نے کہا کہ گزشتہ سال روسی حملے کے دوران یوکرین سے آئے ہزاروں میڈیکل اسٹوڈنٹس اب ہندوستان میں اپنی آخری یا اہلیتی امتحانات دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2,000 ہندوستانی طلبا یوکرین لوٹ آئے ہیں اور ان میں سے بیشتر ملک کے مغربی حصے میں میڈیکل یونیورسٹی میں ہیں۔ روس کی طرف سے گزشتہ سال 24 فروری کو یوکرین پر حملہ شروع کرنے کے بعد، جاپارووا اس ملک سے پہلی لیڈر ہیں، جنہوں نے ہندوستان کا سفر کیا ہے۔
جنگ کے سبب بند ہوگئی تھی پڑھائی
ایمین دجھاپروا اور وزیرخارجہ کے سکریٹری (مغرب) سنجے ورما کے درمیان ہندوستانی طلبا کے مستقبل سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ان طلبا کی پڑھائی یوکرین میں جنگ کے سبب بند کردی گئی تھی۔ وزیرخارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستانی میڈیکل طلبا کے موضوع پر یوکرین کی وزیرنے بتایا کہ یوکرین غیرملکی میڈیکل اسٹوڈنٹس کو ان کے ملک میں سے ہی امتحان دینے کی اجازت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: EX-CEO Parag Agarwal: سابق سی ای او پراگ اگروال نے ٹوئٹر پر کیا مقدمہ، ایک ملین ڈالر سے زیادہ کا ہے معاملہ
یوکرین کے وزیر نے کیا کہا؟
ایمین جھاپرووا نے کہا کہ یہ طلبا آن لائن کلاسیز میں شامل ہوسکتے ہیں اور سیکورٹی تشویش کے سبب یوکرین واپس جائے بغیر ہندوستان میں اہلیت یا فائنل امتحان کے لئے حاضر ہونے کا متبادل منتخب کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جنگ کے حل کے بعد ہمارے پاس زیادہ طلبا واپس لوٹ آئیں گے۔ تاہم ہم نے جنگ کے درمیان سے یوکرین سے طلبا کو محفوظ طریقے سے نکالنے کے لئے حقیقت میں اپنی پوری کوشش کی۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…