اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کئی ممالک کو فون کرکے انہیں یاد دلایا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کو بھول نہیں جانا چاہیے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے ’ناقابل واپسی اقدامات کرے۔یہ بیان انہوں نے مشرق وسطیٰ سے متعلق سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں دیا، جو اقوام متحدہ میں جون میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس سے پہلے منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ محض بیانات تک محدود نہ رہیں بلکہ تخلیقی انداز میں اُن ٹھوس اقدامات پر غور کریں جو وہ ایک قابلِ عمل دو ریاستی حل کی حمایت میں اُٹھا سکتے ہیں – اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔فرانس اور سعودی عرب جون میں اقوام متحدہ کی اس کانفرنس کے شریک میزبان ہوں گے۔
فلسطین کو تسلیم کرنے کیلئے فرانس تیار
فرانس کے وزیر خارجہ ژاں-نوئل باریو نے سکیورٹی کونسل کو بتایا: ’ہمارا مقصد بالکل واضح ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں پیش رفت کرنا۔انہوں نے مزید کہا: ’اسی طریقے سے ہم اسرائیل کی سلامتی اور علاقائی انضمام کو یقینی بنا سکتے ہیں، ساتھ ہی فلسطینیوں کی اپنی خود مختار ریاست کے لیے جائز خواہشات کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔
برطانیہ بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کیلئے تیار
برطانوی سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لامی نے کہا ہے کہ ریاست فلسطین کو تسلیم کرنا ممکن ہے۔ برطانیہ فلسطین کو تسلیم کرن کے لئے کسی کا انتظار نہیں کرے گا۔انہوں نے لندن میں ہاؤس آف لارڈز میں سماعت کے دوران یہ بھی کہا کہ یہ اعتراف صرف ایک علامتی اقدام کی نہیں بلکہ دو ریاست کے حل کی طرف ایک حقیقی سیاسی راہ کا حصہ ہونا چاہئے۔ لامی نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی مسئلہ ایک منصفانہ مسئلہ ہے۔ فلسطینی اپنے ہی وطن کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کی پہچان اپنے انتخابی پروگرام میں لیبر پارٹی کے وعدوں میں شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اساتذہ کی شدید کمی، بدحال اسکولوں اور تعلیمی سہولیات کے فقدان کے خلاف شروع ہونے…
جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس ابتدا ہی سے سپریم کورٹ کی نگرانی میں…
کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو…
اویسی نے کہا ’’اگر فرضی فارم 7 داخل کیے جا رہے ہیں تو ہم الیکشن…
سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری کی تاریخ 1891 سے جڑی ہوئی ہے۔ اسے ابتدا میں ’امپیریل سیکریٹریٹ…
ہندوستان نے ایشین گیمز 2026 میں مجموعی طور پر 85 تمغے جیتے، جن میں 21…