بین الاقوامی

Fire in Israel: اسرائیل میں خوف ناک آگ،یروشلم اور تل ابیب میں حالات خراب،مقبوضہ بیت المقدس کے قریب نہ جانے کی ہدایت،کئی ممالک سے مدد کی گہار

مقبوضہ بیت المقدس کے قریب بھڑکنے والی آگ شدت اختیار کر گئی جس سے خوفناک صورتحال کا سامنا ہے۔اسرائیل نے تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے اور کئی ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے ارد گرد کے پہاڑوں میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد دم گھٹنے کا شکار ہو گئے۔اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس نے کہا ہے کہ سینکڑوں شہری آگ سے خطرے میں ہیں۔ سروس نے مزید کہا کہ 22 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔ جن میں سے 12 کو دھویں کے باعث سانس لینے میں دشواری تھی ۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے فوج کی کمان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آگ بجھانے والے عملے کی مدد کے لیے دستے تعینات کریں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔ یسرائیل کٹز نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ہم ہنگامی حالت میں ہیںجان بچانے اور آگ پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ قوتوں کو متحرک کیا جانا چاہیے۔ آگ کی وجہ سے مرکزی شاہراہ بند کر دی گئی اور سڑک کے کنارے رہنے والے مکینوں کو نکال لیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فائر بریگیڈ کے 120 سے زائد اہلکار اور متعدد  طیارے اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

تاہم آگ پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث اسرائیلی وزیر خارجہ نے یونان، اٹلی، بلغاریہ، کروشیا اور قبرص سے امداد کی اپیل کی ہے۔وزیر دفاع اسرائیل نے یہ حکم جاری کرتے ہوئے کہا ملک میں قومی سطح پر ہنگامی حالت جیسی صورت حال کا سامنا ہے۔ اس لیے تمام دستیاب فوج کو آگ کے بجھانے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔کاٹز نے یہ بات وزارت دفاع کی طرف سے ایک جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا افواج کو لازماً زندگیاں بچانے کے لیے آگے آکر آگے بجھانا ہو گی۔اسرائیل کے ہنگامی خطرات سے نمٹنے کے لیے قائم ادارے ایم ڈی اے کے مطابق سینکڑوں شہریوں کی زندگیاں جنگل میں لگی آگ کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہیں۔یروشلم کے متصل جنگل میں لگی اس غیر معمولی آگ کی وجہ سے اسرائیلی پولیس نے تل ابیب اور بیت المقدس کے درمیان کی ہائی وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ تاکہ بے دھیانی لوگ بیت المقدس کی لگی آگ کی طرف قریب نہ جانے کی کوشش کریں۔ اس سے ایک ہفتہ قبل بھی اسی طرح آگ بھڑک آتھی تھیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Pravasi Bharatiya Divas: کولکاتا میں سجے گا پرواسی بھارتیوں کا مہاکمبھ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو…

1 hour ago

Delhi’s 135-year-old ‘Central Secretariat Library: 135 سال پرانی سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری ہٹانے کی تیاری؟ سپریم کورٹ نے لیا ازخود نوٹس

سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری کی تاریخ 1891 سے جڑی ہوئی ہے۔ اسے ابتدا میں ’امپیریل سیکریٹریٹ…

2 hours ago

Pakistan fast bowler Kainat Imtiaz: پاکستان کی تیز گیند باز کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کائنات نے گیند کے ساتھ ساتھ بلے سے بھی پاکستان کے لیے اہم کردار ادا…

3 hours ago