متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اُن بنگلہ دیشی شہریوں کو معاف کر دیا ہے جنہیں جولائی میں ایک احتجاج کے بعد سزا سنائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ’شیخ محمد بن زید النہیان نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے معافی کا حکم دیا ہے جو گذشتہ ماہ کے مظاہروں اور ہنگاموں میں ملوث تھے۔اس فیصلے میں سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کو منسوخ کرنا اور ان کی ملک بدری کے لیے انتظام کرنا شامل ہے۔متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل نے سزاؤں پر عمل درآمد روکنے اور ملک بدری کا طریقہ کار شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل نے جولائی میں 57 بنگلہ دیشی شہریوں کو احتجاج کرنے کی وجہ سے سزائیں سنائی تھیں۔ تین بنگلہ دیشی شہریوں کو عمر قید کی جبکہ 53 کو دس، دس سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ایک بنگلہ دیشی شہری غیر قانونی طور پر متحدہ عرب امارات میں داخل ہوا تھا اور اس نے بھی ”ہنگامے میں حصہ لیا‘‘ تھا۔ اسے 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔پبلک پراسیکیوٹرز نے بنگلہ دیشی شہریوں پر ”عوامی جگہ پر جمع ہونے اور اپنی ملکی حکومت کے خلاف بدامنی کو بھڑکانے کے ارادے سے احتجاج کرنے کے جرائم‘‘ کا الزام عائد کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا کے مطابق شیخ محمد کی طرف سے معافی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب چند روز پہلے ہی انہوں نے محمد یونس کو بنگلہ دیش کا عبوری رہنما بننے پر مبارکباد دی تھی۔بنگلہ دیش میں پرتشدد ہنگاموں کے بعد شیخ حسینہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی آئی تھیں اور ابھی تک یہیں قیام پذیر ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی شہری متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی غیر ملکی کمیونیٹیز میں سے ایک ہیں۔ یو اے ای تقریباً 10 ملین نفوس پر مشتمل ایک ایسا ملک ہے، جہاں کی زیادہ تر آبادی غیر ملکی ہے۔ غیرملکیوں کے مقابلے میں امارات کے مقامی باشندوں کی تعداد تقریباً 10 فیصد بنتی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بہت سے بنگلہ دیشی کم تنخواہ والی ملازمتیں کرتے ہیں اور اپنے خاندانوں کی مدد کے لیے ترسیلات زر بنگلہ دیش بھیجتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…