This account is no longer active: ٹویٹر سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ٹویٹر کو ہمیشہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ایلون مسک نے خود اس کی جانکاری دی ہے۔ انہوں ٹویٹر پر لکھا This account is no longer active. Follow @x for updates. اس کا مطلب ہے کہ اب ٹویٹر کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ اب @x اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔
ٹویٹر اکاؤنٹ کا نام تبدیل کر کے کیا گیا X
موصولہ اطلاعات کے مطابق کمپنی ٹویٹر کے مرکزی اکاؤنٹ اور دیگر متعلقہ اکاؤنٹس کا نام تبدیل کر کے ایکس کر رہی ہے۔ بتادیں کہ نام کی تبدیلی کا باضابطہ اعلان پیر کو ہی کیا گیا تھا، جس کے تحت ٹویٹر اکاؤنٹ کا نام بدل کر ایکس کر دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ پلیٹ فارم کا لوگو بھی X سے تبدیل کر دیا گیا۔ اب آپ ٹویٹر ہینڈل کو X کے طور پر دیکھیں گے۔
اب دوسرے اکاؤنٹس کے ہینڈل بھی ایکس سے ہوں گے تبدیل
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسک نے ٹویٹ کرکے لوگو میں تبدیلی کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے لکھا، ‘جلد ہی ہم ٹویٹر برانڈ کو الوداع کہہ دیں گے اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو۔’ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اگر آج رات ایک اچھا ایکس لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو ہم اسے کل پوری دنیا میں لائیو کر دیں گے۔ اس کے علاوہ ٹویٹر اور اس سے متعلق دیگر اکاؤنٹس کے ہینڈل کو بھی X سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس میں بزنس، اسپورٹ، تخلیق کار اور کھیل جیسے ٹویٹر ہینڈلز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
about.twitter.com کو about.x.com سے کیا گیا تبدیل
ایلون مسک نے اپنی کمپنی کا نام بھی about.twitter.com بدل کر about.X.com کر دیا ہے۔ اگر آپ X.com کھولتے ہیں، تو یہ URL آپ کو Twitter.com پر بھیج دے گا۔ لیکن پھر بھی ٹویٹر کا مرکزی یو آر ایل وہی پرانا رکھا گیا ہے یعنی twitter.com۔ قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے ٹویٹر کا پرانا آفیشل ہینڈل بند کر دیا ہے۔ اب آپ اس ہینڈل کے بائیو میں لکھا ہوا دیکھیں گے کہ یہ اکاؤنٹ اب ایکٹیو نہیں ہے۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے @x کو فالو کریں۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…