بین الاقوامی

Elon Musk: ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے خود کو بتایا مودی کا مداح، نیویارک میں کی وزیر اعظم سے ملاقات

Elon Musk met PM Modi:  وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ پی ایم مودی آج شام منعقد ہونے والے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی یوگا ڈے پر منعقد پروگرام میں شرکت بھی کریں گے۔ اسی دوران اپنے دورے کے دوران نیویارک پہنچے پی ایم مودی نے امریکہ کے کئی سابق فوجیوں سے ملاقات کی۔ مشہور صنعت کار اور ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے بھی پی ایم مودی سے ملاقات کی۔

ٹویٹر کے سی ای او نے خود کو بتایا مودی کا مداح

ایلون مسک نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران پی ایم مودی سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے خود کو پی ایم مودی کا مداح بتایا ہے۔ ہندوستان کے لیے اپنے امکانات کا اظہار کرتے ہوئے، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او نے کہا، ”میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ (پی ایم مودی) واقعی ہندوستان کے لیے صحیح چیزیں کرنا چاہتے ہیں۔ وہ لبرل بننا چاہتے ہیں، وہ نئی کمپنیوں کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ ہندوستان کے فائدے کے لیے ہو۔ اسٹار لنک انٹرنیٹ، جو میرے خیال میں ہندوستان کے دور دراز یا دیہی علاقوں کے لیے ناقابل یقین حد تک مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ واضح رہےکہ Starlink ایک براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس ہے۔ اس سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو مدد ملے گی جن کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے۔

اگلے سال بھارت کا دورہ کرنے کا منصوبہ

وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد ایلون مسک نے کہا کہ میں اگلے سال ہندوستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ امید ہے کہ ہم Starlink کو ہندوستان میں بھی لانے کے منتظر ہیں۔ میں پی ایم مودی کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ ہم مستقبل میں کچھ اعلان کریں گے۔ ہندوستان میں بھاری سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں- International Yoga Day 2023: یوگا ڈے کے موقع پر پی ایم نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ہم وطنوں کو پیش کی مبارکباد

مودی کو ہے اپنے ملک کی فکر

پی ایم مودی سے ملاقات کے بارے میں پوچھنے پر ایلون مسک نے کہا کہ مودی کو اپنے ملک کا بہت خیال ہے۔ اسی لیے وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے کافی سرگرم ہیں۔ ہم ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی تلاش کر رہے ہیں۔ ہم صرف صحیح وقت کی تلاش میں ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago