امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ حاملہ خواتین کو ٹورِسٹ ویزا نہیں دے گا اگر ان کی نیت امریکہ میں بچے کی پیدائش کے ذریعے اس کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنا ہو۔ بھارت میں امریکی سفارتخانے نے واضح کر دیا ہے کہ ایسے معاملات کو ویزا نظام کے غلط استعمال کے طور پر دیکھا جائے گا، اور درخواست براہِ راست مسترد کر دی جائے گی۔سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں لکھا کہ اگر ویزا افسر کو لگے کہ درخواست گزار کا بنیادی مقصد امریکہ میں بچے کی پیدائش کرا کے اس کے لیے شہریت پانا ہے، تو اس کا ٹورِسٹ ویزا فوراً رد کر دیا جائے گا۔ یہ اعلان اُن لوگوں کے لیے بڑا جھٹکا ہے جو پیدائش کے ذریعے امریکی شہریت کو شارٹ کٹ سمجھتے ہیں۔
ٹرمپ کی نئی ویزا پالیسی: ’ٹرمپ گولڈ کارڈ‘ کا اعلان
امریکہ میں سختی کے ساتھ ہی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بڑی ویزا اسکیم کا اعلان کر کے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ٹرمپ نے ’ٹرمپ گولڈ کارڈ‘ کے نام سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کا خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام غیر ملکی ہنرمندوں اور باصلاحیت افراد کو امریکی شہریت حاصل کرنے کا نیا راستہ فراہم کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور چین جیسے ممالک کے ذہین طلبہ اعلیٰ امریکی جامعات سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب اپنے ملک لوٹ جاتے ہیں، تو یہ امریکہ کے لیے ’’شرمناک اور مضحکہ خیز‘‘ ہے۔ ان کے مطابق، گولڈ کارڈ اسکیم کا مقصد ان باصلاحیت افراد کو امریکہ میں روک کر ملک کی ترقی میں شامل کرنا ہے۔
’غیر معمولی صلاحیتوں کو امریکہ میں روکنا ضروری ہے‘
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک میٹنگ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یہ اسکیم امریکی کمپنیوں کو عالمی سطح کی باصلاحیت افراد کو اپنی ورک فورس میں شامل کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ذہانت رکھنے والے افراد کا امریکہ آنا ایک نعمت ہے، مگر تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان کا بھارت، چین یا دیگر ممالک لوٹ جانا ایک بڑا نقصان ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…
ڈی آر ڈی او نے جمعرات کی صبح 11 بج کر 10 منٹ پر اوڈیشہ…
دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…
بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…
پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…