بین الاقوامی

Trump reverses course on Epstein file!: ایپ اسٹین فائل میں ٹرمپ نے پلٹی بازی! ڈیموکریٹ لیڈران کے کنیکشن کی جانچ کا دیا حکم

نئی دہلی: ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے ایپ اسٹین فائل کے حوالے سے ایک ای میل جاری ہونے کے بعد زبردست ہلچل مچ گئی ہے۔ اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپ اسٹین کیس میں ڈیموکریٹ لیڈران کے کنیکشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ اٹارنی جنرل پام بانڈی سے درخواست کریں گے کہ جیفری ایپ اسٹین کے متعدد دیگر اعلیٰ پروفائل شخصیات سے کنیکشن کی جانچ کریں۔

ڈیموکریٹس کی جانب سے ای میل جاری کرنے کے فوراً بعد امریکی صدر کا یہ بیان سامنے آیا۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اس ہدایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ وہ شٹ ڈاؤن اور اپنی دیگر ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ایپ اسٹین ہاکس کا استعمال کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس میں ریپبلکن نہیں بلکہ ڈیموکریٹس شامل ہیں۔

ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے لکھا کہ میں اٹارنی جنرل پام بانڈی اور محکمہ انصاف سے، ایف بی آئی میں ہمارے عظیم محب وطنوں کے ساتھ، جیفری ایپ اسٹین، بل کلنٹن، لاری سامرز، ریڈ ہافمین، جے پی مورگن، چیس اور دیگر افراد اور اداروں کے تعلقات اور ان کی شراکت کی جانچ کرنے کے لیے کہوں گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کے درمیان کیا ہو رہا تھا۔

صدر کے اعلان کے بعد جمعہ کے روز ہی بانڈی نے امریکی صدر کے حکم پر تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے نیو یارک کے جنوبی ضلع کے سینیئر پراسیکیوٹر جے کلیٹن کو وفاقی تحقیقات کی قیادت کرنے کا ذمہ سونپا۔

وائٹ ہاؤس نے سبھی الزامات کو کیا مسترد

ڈیموکریٹس نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری کی طرف سے بھیجے گئے ای میلز جاری کیے، لیکن وائٹ ہاؤس نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ ای میلز اس حقیقت کے علاوہ کچھ ثابت نہیں کرتیں کہ صدر ٹرمپ نے کچھ غلط نہیں کیا۔ لیوٹ نے یہ بھی بتایا کہ ای میل میں ایپ اسٹین نے کہا کہ ٹرمپ نے ایک متاثرہ خاتون کے ساتھ ’میرے گھر میں کئی گھنٹے گزارے۔‘

ٹرمپ پر خاتون کے ساتھ وقت گزارنے کا الزام

بتا دیں کہ یہ ای میل اپریل 2011 کا ہے، جو ایپ اسٹین نے اپنی پرانے ساتھی گسلین میکس ویل کو بھیجا تھا۔ اس میں ایپ اسٹین نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے ایک خاتون کے ساتھ کافی وقت گزارا، جس کی شناخت بعد میں وائٹ ہاؤس نے ایپ اسٹین کی کلیدی ملزمہ ورجینیا گفری کے طور پر کی۔ ایپ اسٹین نے میکس ویل کو لکھا، ’’میں چاہتا ہوں کہ آپ یہ سمجھیں کہ یہ متاثرہ خاتون میرے گھر میں ٹرمپ کے ساتھ کئی گھنٹے رہی، لیکن ان کا نام کبھی سامنے نہیں آیا۔‘‘

جنسی جرائم کی مجرمہ میکس ویل کا جواب

اس کے بعد ایپ اسٹین کی موت کے بعد جنسی جرائم کی مجرم ٹھہرائی گئی میکس ویل نے اس کا جواب دیا، ’’میں اس کے بارے میں سوچ رہی تھی۔‘‘ اس کے علاوہ رائٹر مائیکل وولف کو 31 جنوری 2019 کو لکھے گئے ایک اور ای میل میں، ایپ اسٹین نے مبینہ طور پر لکھا، ’’یقیناً انہیں لڑکیوں کے بارے میں پتہ تھا، اس لیے انہوں نے گسلین کو ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

1 hour ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

2 hours ago

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

3 hours ago