بین الاقوامی

US-Iran Talks: کیا ایران کے سامنے ڈونلڈ ٹرمپ پڑگئے ہیں کمزور؟ امن بات چیت کے لیے ایرانی قیادت سے براہ راست ملاقات پر آمادہ

واشنگٹن/اسلام آباد: ایران-امریکہ کشیدگی کے درمیان ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو وہ ایرانی رہنماؤں سے براہِ راست ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور متوقع ہے۔

امریکی وفد اسلام آباد روانہ، ایران کا غیر یقینی موقف

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں۔ ابتدائی طور پر وینس کے دورے سے انکار کیا گیا تھا، تاہم بعد میں وائٹ ہاؤس نے اس کی تصدیق کر دی۔ دوسری جانب ایران کی طرف سے ابھی تک اس مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران اس مرحلے کی بات چیت میں شامل نہ ہونے پر غور کر رہا ہے۔ ایران نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ غیر حقیقت پسندانہ مطالبات پیش کر رہا ہے اور جنگ بندی کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کے باہر امریکی بحری ناکہ بندی ختم نہ کرنے کا فیصلہ بھی ایران کے عدم اعتماد کی ایک بڑی وجہ بتایا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کی مذاکرات پر آمادگی، براہِ راست ملاقات کا عندیہ

صدر ٹرمپ نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ہمیں بات چیت کرنی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایرانی قیادت تیار ہو تو وہ براہِ راست ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں، تاہم واضح کیا کہ امریکہ کا بنیادی مسئلہ ایران کا جوہری پروگرام ہے اور وہ کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی مدت 22 اپریل کو ختم ہو رہی ہے، جس سے قبل یہ مذاکرات انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔  اگرچہ ٹرمپ اس عمل کے حوالے سے پُرامید نظر آتے ہیں، لیکن ایران کے سخت موقف کے باعث مذاکرات کی کامیابی پر اب بھی سوالیہ نشان برقرار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Bhutan dedicates sacred stupa to Modi: بھوٹان نے وزیر اعظم مودی کو دیا خصوصی اعزاز، 108 بدھ اسٹوپوں میں سے 76واں اسٹوپا مودی کے نام سے منسوب

بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے انقلابی واسودیو بلونت پھڑکے کی یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت

امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے…

2 hours ago

GRAP 2 restrictions in Delhi: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، گریپ-2 نافذ،  جانئے کیا ہے گریپ اور اسے کیوں نافذ کیا جاتا ہے؟

گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔…

3 hours ago