بین الاقوامی

Trump Lashes Out at NATO: نیٹو پر برس پڑے صدر ٹرمپ، کہا- مدد نہیں کی، یہ وقت کبھی بھولنا مت

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (NATO) کے رکن ممالک پر برس پڑے ہیں۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ موجودہ حالات کو کبھی بھولنا مت، کیونکہ نیٹو ممالک نے امریکہ کا ساتھ نہیں دیا۔

ایران معاملے پر نیٹو پر تنقید

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کے لیے متنازع الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا، ’’نیٹو ممالک نے ایران جیسے پاگل ملک کے خلاف کوئی مدد نہیں کی۔ امریکہ کو نیٹو سے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے، لیکن یہ وقت کبھی بھولنا مت‘‘!

ہرمز معاملے پر بھی ناراضگی

گزشتہ جمعہ (20 مارچ) کو بھی ٹرمپ نے ایران-اسرائیل کشیدگی کے درمیان آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہ کرنے پر نیٹو ممالک پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے نیٹو کو ’کاغذی شیر‘ اور رکن ممالک کو ’بزدل‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے بغیر یہ اتحاد کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک صرف تیل کی قیمتوں پر شکایت کرتے ہیں، لیکن عملی مدد کے لیے آگے نہیں آتے۔

نیٹو ممالک پر سنگین الزامات

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر الزام لگایا کہ نیٹو کے رکن ممالک ایٹمی طاقت رکھنے والے ایران کو روکنے کی کوششوں میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ ان کے مطابق، یہ ممالک صرف بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں پر شکایت کرتے ہیں، لیکن آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد دینے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا ایک عام فوجی مشق ہے اور ان کے مطابق تیل کی اونچی قیمتوں کی ایک بڑی وجہ یہی صورتحال ہے۔

’’امریکہ کو کسی کی ضرورت نہیں‘‘

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ فوجی طور پر جیت لی گئی ہے اور امریکہ کو اب کسی ملک کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نیٹو کے ان اتحادیوں کو یاد رکھیں گے جو اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

8 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

8 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

9 hours ago