بین الاقوامی

Trump furious over Iran-Israel ceasefire violation: ’’دونوں کو پرسکون ہونا پڑے گا…ورنہ سب ختم ہو جائے گا…‘‘، ایران اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ٹرمپ برہم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اسرائیل اور ایران پر سخت موقف اختیار کیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ دونوں ممالک کے اقدامات سخت جنگ بندی کو توڑ سکتے ہیں، جس پر پیر کی رات اتفاق کیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو پرسکون ہونا پڑے گا، یہ مضحکہ خیز ہے۔ میں نے جو کچھ دیکھا وہ مجھے بالکل پسند نہیں آیا، نہ اسرائیل کا حملہ اور نہ ہی ایران کی جوابی کارروائی۔

اسرائیلی حملہ ٹرمپ کو پسند نہیں آیا

انہوں نے کہا، ’’میں نے دیکھا کہ جیسے ہی ہم نے معاہدہ کیا، اسرائیل نے سب سے بڑا حملہ کر دیا، ایسا پہلے کبھی نہیں دیلکھا۔ مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، میں ایران سے بھی خوش نہیں ہوں، انہیں 12 گھنٹے کا وقت دیا گیا، ایک گھنٹے میں ہی سب ختم کر دیا۔‘‘

پہلے گھنٹے میں ہی سب ختم کر دیا

ٹرمپ نے کہا کہ جب انہوں نے 12 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تو اسرائیل کو اس پر عمل کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا، ’’آپ (اسرائیل) کو 12 گھنٹے ملے، لیکن آپ نے پہلے گھنٹے میں ہی سب کچھ ختم کر دیا، یہ کوئی طریقہ نہیں، یہ دونوں ملک اتنے عرصے سے لڑ رہے ہیں کہ اب انہیں خود سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔‘‘

ٹرمپ نے اسرائیل کو کیا تھا خبردار

اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر اسرائیل کو واضح طور پر خبردار کیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’اسرائیل، بم مت گراؤ۔ اگر آپ ایسا کرتے ہو تو یہ ایک بڑی خلاف ورزی ہوگی۔ اپنے پائلٹوں کو واپس بلاؤ، ابھی!‘‘

قطری اڈوں پر کوئی بڑا اثر نہیں ہوا

پیر کی دیر رات ایران نے عراق اور قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر چھ میزائل داغے، جس سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھ گئی۔ ایرانی میڈیا نے اس آپریشن کو فتح کا اعلان کا نام دیا۔ حالانکہ، امریکی پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم نے زیادہ تر میزائلوں کو روک دیا اور قطری اڈوں پر کوئی بڑا اثر نہیں ہوا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Bhutan dedicates sacred stupa to Modi: بھوٹان نے وزیر اعظم مودی کو دیا خصوصی اعزاز، 108 بدھ اسٹوپوں میں سے 76واں اسٹوپا مودی کے نام سے منسوب

بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…

40 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے انقلابی واسودیو بلونت پھڑکے کی یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت

امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے…

1 hour ago

GRAP 2 restrictions in Delhi: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، گریپ-2 نافذ،  جانئے کیا ہے گریپ اور اسے کیوں نافذ کیا جاتا ہے؟

گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔…

2 hours ago

Democrats Win Majority in the Senate: سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو ملی اکثریت ، ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ملی شرم ناک شکست

ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیے گئے ریپبلکن امیدواروں کو ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولائنا میں…

3 hours ago