بین الاقوامی

Trump exempts smartphones and computers from US tariffs: اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور سیمی کنڈکٹرز کو امریکی ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیا گیا، چائنا سے بھی ان اشیا کی درآمدات پر نہیں لگے گا ٹیرف

ہائی ٹیک مصنوعات کے امریکی صارفین پر بوجھ کم کرنے کے مقصد سے ٹرمپ انتظامیہ نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانکس کو امریکہ کے جوابی ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن آفس کے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ چھوٹ چین سے امریکہ آنے والے اسمارٹ فونز اور پرزوں سمیت مختلف الیکٹرانک سامان کا احاطہ کرتی ہے، جو اس وقت حیران کن اضافی 145 فیصد ٹیرف کا شکار ہیں۔

سیمی کنڈکٹرز کے لیے بھی ملے گی یہ چھوٹ

اس کے ساتھ ہی سیمی کنڈکٹرز کو بھی زیادہ تر امریکی تجارتی شراکت داروں کے لیے اس کے ’’بیس لائ‘‘ دس فیصد سے مستثنیٰ کر دیا گیا ہے۔ یہ استثنیٰ اس ماہ کے شروع میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اعلان کردہ 10 فیصد ٹیرف کی حد کو کم کرتا ہے، اور چین سے سامان کی درآمد پر اضافی شرح کو بھی کم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے چین کو خاص طور پر اپنے ’’جوابی ٹیرف‘‘ کا نشانہ بنایا ہے اور حال ہی میں چین پر 125 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ ہارڈ ڈرائیوز اور کمپیوٹر پروسیسرز سمیت مستثنیٰ مصنوعات میں سے بہت ساری مصنوعات عام طور پر امریکہ میں نہیں بنتی ہیں اور ان پر اضافی ٹیرف امریکی صارفین کے لیے بھی مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ حالاں کہ ٹرمپ نے ٹیرف کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مینوفیکچرنگ کی واپسی کا ایک طریقہ قرار دیا ہے، لیکن گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دینے میں کئی سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

BWF French Open: بی ڈبلیو ایف فرانسیسی اوپن، پی وی سندھو نے کٹایا فائنل کا ٹکٹ، سیمی فائنل میں ہینا آکیچی کو دی شکست

دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے سخت مقابلے میں جاپان کی…

25 minutes ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی اصل وجہ کا پتہ لگائے گی نئی تجربہ گاہ، مودی حکومت کی اہم پہل

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…

43 minutes ago

MP Naresh Bansal: ’جو ٹھانا، وہ کرکے دکھایا…‘ وزیر داخلہ امت شاہ کے کام کرنے کے انداز پر بولے رکن پارلیمنٹ نریش بنسل

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نریش بنسل نے وزیر داخلہ امت شاہ کی تعریف…

50 minutes ago

Gold-Silver Price: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، تین دن میں چاندی 10,100 روپے سستی

سونے کے دام میں بھی 3,610 روپے کی کمی، تہواروں کے موسم میں خریداری کا…

59 minutes ago

ODI Series: ون ڈے سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی ٹیم انڈیا، زمبابوے کو دورے کی پہلی جیت کی تلاش

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ اتوار…

2 hours ago