بین الاقوامی

Trump calls Harvard anti-Semitic: ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ’’یہود مخالف‘‘ اور ’’انتہائی لبرل‘‘ ادارہ قرار دیا، ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف عدالت پہنچی یونیورسٹی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ہارورڈ یونیورسٹی پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’یہود مخالف اور انتہائی بائیں بازو کا ادارہ‘‘ قرار دیا۔ ٹرمپ کا یہ بیان ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی کے درمیان جاری تنازعے کے درمیان سامنے آیا ہے، جب تاریخی اور باوقار ہارورڈ یونیورسٹی عدالت میں اپنی فنڈنگ ​​روکنے کے ٹرمپ کے فیصلے خلاف لڑ رہی ہے۔

لبرل گندی سے بھری ہوئی ہارورڈ یونیورسٹی: ٹرمپ

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی ’’ایک لبرل گندی سے بھری ہوئی جگہ‘‘ ہے اور ’’دنیا بھر کے ایسے طلبا کو داخلہ دیت ہے جو ہمارے ملک کو توڑنا چاہتے ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے دوبارہ صدر بننے کے بعد کئی یونیورسٹیوں کو انتظامیہ کے فیصلے ماننے کے لیے مجبور کیا ہے اور نہ ماننے کی صورت میں فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی ہے۔ اس سلسلے میں ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا-ہم بے قابو ہوتی ’’یہود دشمنی‘‘ پر قابو پانا چاہتے ہیں 

ٹرمپ اور ان کی وائٹ ہاؤس کی ٹیم نے عوامی طور پر یونیورسٹیوں کے خلاف اپنی مہم کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ’’بے قابو ہوتی یہود دشمنی‘‘ پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف گزشتہ برس امریکی کالجز اور یونیورسٹیوں میں ہونے والے مظاہرے ’’یہود مخالف‘‘ تھے۔ وہیں ٹرمپ کا یہ بھی ماننا ہے کہ امریکی یونیورسٹی کیمپس بہت زیادہ لبرل ہیں اور وہ دائیں بازو کی آوازد باتے ہیں اور اقلیتوں کی حمایت کرتے ہیں۔ لہٰذا وہ ان یونیورسٹیوں کی نگرانی کرنا چاہتی ہے۔ تاہم ہارورڈ نے حکومت کی نگرانی کےمطالبات کو مسترد کر دیا، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کی 2.2 بلین ڈالر کی فنڈنگ ​​منجمد کر دی۔

Ghulam Mohammad

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

52 minutes ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

2 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

3 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

4 hours ago