بین الاقوامی

Timeline: 12 days of Israel Hezbollah conflict: اسرائیل-حزب اللہ تنازعہ کے 12 دن جس نے مشرق وسطیٰ کو بدل دیا، پڑھئے ٹائم لائن

نئی دہلی: مشرق وسطیٰ کی صورتحال گزشتہ چند دنوں میں انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد یہ خدشہ مضبوط ہو گیا ہے کہ پورا خطہ کسی بڑے تنازعہ کی زد میں آ سکتا ہے۔ جانئے 12 دنوں نے مشرق وسطیٰ کو کیسے بدل دیا۔

17-18 ستمبر: لبنان میں دو دن تک حزب اللہ کے ارکان کے پیجرز اور واکی ٹاکیوں میں دھماکے ہوا۔ جس میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ حزب اللہ نے ان حملوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا لیکن اسرائیل نے براہ راست ذمہ داری قبول نہیں کی۔

20 ستمبر: اسرائیل نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ پر حملہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں حزب اللہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت 55 افراد کی ہلاکت ہوئی۔

23 ستمبر: اسرائیل نے لبنان پر زبردست بمباری کی، 1,300 اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایک ہی دن میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہو گئے۔ یہ اسرائیل کی سب سے بڑی فوجی کارروائیوں میں سے ایک تھی۔

25-26 ستمبر: لبنان میں مسلسل اسرائیلی حملوں کے درمیان، حزب اللہ کی طرف سے جوابی حملے ہوئے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس میں عالمی لیڈران نے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے 21 دن کی جنگ بندی کی اپیل کی تھی لیکن اسرائیل نے اسے مسترد کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے بھی اسے قبول نہیں کیا۔

27 ستمبر: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے ’حزب اللہ کو شکست دینے‘ کی بات کہی۔ اس کے بعد اسی دن اس نے بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کا حکم دیا۔ اس حملے کا اصل ہدف حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ تھے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے جمعے کی دیر رات بیروت کے جنوبی نواحی علاقے دحیح میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر ایک بڑا حملہ کیا، جس میں نصر اللہ جاں بحق ہو گئے۔

28 ستمبر: ہفتے کے روز، IDF نے نصراللہ کے قتل کا اعلان کیا۔ چند گھنٹے بعد حزب اللہ نے بھی اپنے لیڈر کی موت کی تصدیق کر دی۔ نصراللہ 1992 میں 30 سال کی عمر میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل بنے۔ اگلے 32 سالوں میں انہوں نے حزب اللہ کو نہ صرف لبنان بلکہ مشرق وسطیٰ کی ایک بڑی طاقت بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تنازعہ وسیع پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ ہے۔ حماس اور حزب اللہ دونوں کی حمایت کرنے والے ایران کا ردعمل اس معاملے پر اہم ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Haryana Assembly Elections 2024: ہریانہ میں باغی لیڈران کے خلاف بی جے پی کی کارروائی، رنجیت چوٹالہ سمیت 8 کو پارٹی سے نکالا

رنجیت سنگھ چوٹالہ، جو وزیر اعلیٰ نایاب سینی کی کابینہ میں وزیر توانائی تھے، نے…

53 mins ago

China reacts to death of Hezbollah leader: چینی وزارت خارجہ کا حزب اللہ لیڈر کی ہلاکت پر سخت ردعمل، کہہ دی بڑی بات

قابل ذکر ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی غزہ پٹی کے تنازعہ کے…

1 hour ago

Arshad Warsi clarifies his comment on Prabhas: ارشد وارثی نے پربھاس پر اپنے تبصرے کے حوالے سے دی وضاحت، کہی یہ بڑی بات

ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی ’کلکی 2898 اے ڈی‘ میں پربھاس، امیتابھ…

2 hours ago

Jammu Kashmir Election 2024: ’جموں و کشمیر میں لوگ ہمیں۔۔۔ کانگریس ۔ این سی کی جیت کو لے سچن پائلٹ کا بڑا دعوی

سچن پائلٹ نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں اچھی ووٹنگ ہوئی ہے، ہمیں…

2 hours ago