بین الاقوامی

Syed Salahuddin: پاکستانی فوج کی بے شرمی! دہشت گرد سید صلاح الدین کو مہیا کرائی بلٹ پروف کار

Syed Salahuddin:  پاکستان کی فوج کی ایک اور کرتوت سامنے آئی ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ پاک کھلے عام دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کے قتل سے پرشیان پاکستان آرمی نے  حزب المجاہدین کے چیف سید صلاح الدین  کو بلٹ پروف کار دے دی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان میں حزب المجاہدین کے چیف سید صلاالدین کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ وہ پاکستان حکومت سے ملی سیکورٹی کے بیچ لاہور میں ایک جنازے میں شامل ہوئے تھے۔ اس دوران پاکستان پولیس اور رینجرس کی موجودگی بھی تھی۔ سید صلاج الدین نے بشیر احمد پیر کے جنازے کی نماز بھی ادا کی اور ہندوستان کے خلاف تقریر بھی دی تھی۔
بشیر احمد پیر سید صلاح الدین کا دایاں ہاتھ بتایا جاتا تھا۔ وہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں حزب کے لانچ پیڈ کو سنبھالتا تھا اور نئے دہشت گردوں کے لیے رقم اور ہتھیاروں کا بندوبست کرتا تھا۔

امریکہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔ حال ہی میں پاکستان میں مارے جانے والے ہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک بشیر احمد پیر کے جنازے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بشیر احمد پیر کے جنازے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ اس وقت بھی پاک فوج کی بے شرمی صاف نظر آئی جب سید صلاح الدین  کو پاکستانی فوجیوں نے گھیرا ہوا دیکھا۔

سید صلاح الدین کون ہیں؟

سید صلاح الدین دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ ہیں۔ اس تنظیم نے ہندوستان کے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات کو انجام دیا ہے۔ وہ بھارت کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔ امریکہ نے سید صلاح الدین کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیا۔

پڑھائی کے دوران دہشت گردوں سے رابطے میں آیا

کشمیر یونیورسٹی سے سیاسیات کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران، وہ جماعت اسلامی سے رابطے میں آئے اور اس کی جموں و کشمیر شاخ کے رکن بن گئے۔ وہ پڑھائی کے دوران کٹر پنتھی بن گئے تھے۔ وہ مسلم خواتین کو برقع پہننے اور پاکستان کی حمایت میں جلوس نکالنے پر راضی کرنے میں کامیاب رہے۔ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ سیول سروسز کا امتحان دینے کے بجائے ایک مدرسے میں اسلامی استاد بن گئے۔ سید صلاح الدین کی شادی نفیسہ نامی خاتون سے ہوئی ہے۔ جن سے ان کے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

6 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

6 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

7 hours ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

7 hours ago