بین الاقوامی

The preacher of Arafa for this year: رواں سال خطبہ حج دینے کیلئے خطیب عرفہ کے نام کا اعلان، جانئے کون ادا کریں گے یہ مبارک فریضہ

The preacher of Arafa for this year:ہر سال کی طرف امسال کیلئے بھی خطیب عرفہ کا انتخاب عمل میں آچکا ہے اور اس سال حج کا خطبہ دینے کیلئے خطیب کے نام کا اعلان بھی  کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے رواں سال خطبہ حج دینے کیلئے الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز بن سعید کے نام کا اعلان کیا ہے چونکہ فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس نام کو پہلے ہی منظوری دے دی تھی، اس لئے  اسلامی سال 1444 کے خطبہِ حج کی سعادت امام شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید حاصل کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یوسف بن محمد مسجد نمرہ میں نماز ظہر اور عصر کی امامت بھی کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق  خطیب عرفہ کے بطور ڈاکٹر یوسف بن محمد کی تقرری کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔تقرری نامے میں اُن کے ساتھ شیخ ڈاکٹر ماھر بن حمد المعیقلی کو المسجد الحرام کے مبلغ اور ہنگامی صورت میں سیکنڈ آپشن کے طور امام مقرر کیا گیا ہے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ منگل 27 جون کو ادا کیا جا رہا ہے۔ اس دن دیا جانے والا خطبہ پوری دنیا میں تقریباً تمام ہی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

کون ہیں ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید

خیال رہے کہ شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید ’’امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی‘‘ میں عقیدہ ومعاصر ادیان کے پروفیسر اور قومی تعلیم عامہ کی سائنسی کمیٹی سے متعلق سمپوزیم کے رکن بھی رہے ہیں۔شیخ ڈاکٹر یوسف نے ریاض کے کالج آف فنڈامینٹلز آف ریلیجن سے بیچلر اور پھر ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ علاوہ ازیں متعدد سائنسی مقالوں کی نگرانی کی اور ان پر متعدد یونیورسٹیوں میں گفتگو کی ہے۔ ڈاکٹر یوسف بن محمد سعودی وزارت اسلامی امور کے نائب وزیر بھی ہیں۔سربرآوردہ علما کونسل کے رکن ہیں جبکہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ بندر بلیلہ کو احتیاطی طور پر امام مقرر کیا گیا ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ یوسف بن سعید کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سب سے زیادہ عرفات میں خطبہ دینے والے خطیب

خیال رہے کہ تیسری سعودی ریاست کے دور میں گزشتہ ایک سو سال کے دوران 14 خطیبوں نے یوم عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں سب سے زیادہ خطبہ دینے والے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ ہیں جنہوں نے 34 مرتبہ خطبہ دیا ہے۔ دوسرے نمبر پر شیخ عبد اللہ بن حسن آل الشیخ ہیں جنہوں نے مسلسل 25 سال تک عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند اتوار کو نظر آیا، اس کے مطابق حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 27 جون بروز 9 ذی الحج کو ادا کیا جائے گا، جس کے بعد عازمین مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے اور 10 ذی الحج یعنی 28 جون کو قربانی کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago