بین الاقوامی

Dead body found near river in Canada: کینیڈا میں ایک ندی کے پاس ملی لاش لاپتہ ہندوستانی طالب علم کی ہونے کا اندیشہ

ٹورنٹو: کینیڈا پولیس کو ایک لاش ملی ہے، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ گجرات سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ اس طالب علم کی ہے، جو گزشتہ ہفتہ لاپتہ ہو گیا تھا۔ بتادیں کہ یہ لاش اتوار کی شام میں مانیٹوبا صوبے میں برینڈن سیٹی کے مشرقی حصہ میں اسینیبوئن ندی اور قومی شاہراہ 110 پل کے پاس ملی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وشے پٹیل کے گھر کے ممبران نے برینڈن پولیس کو سنیچر کی صبح اس کے (پٹیل) لاپتہ ہونے کی خبر دی تھی۔ پٹیل کے گھر کے لوگوں نے علاقے میں اس کی تلاش کی، اسی دوران اتوارکی شام اسینیبوئن ندی اور قومی شاہراہ 100 پل کے پاس اس کے کپڑے پائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے علاقے کی تلاشی لی، اس دوران اہلکاروں کو ایک ایک شخص کی لاش ملی۔

وہیں پولیس ٹیم کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے دی برینڈن سن اخبار نے پیر کو اپنی خبر میں کہا، “اسینیبوئن ندی کے پاس ایک لاش ملی ہے اور ٹیم کا ماننا ہے کہ یہ اسینیبوئن کمیونٹی کالج کے ایک طالب علم وشے پٹیل کی ہے، جو جمعہ کو صبح سے لاپتہ بتایا گیا تھا۔”

خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹیل کو ایک کار میں اپنے گھر سے نکلتے ہوئے ہوم ویڈیو سرولانس کے ذریعہ دیکھا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، افسران نے، حالانکہ ابھی تک مردہ شخص کی شناخت نہیں کی ہے۔ وہیں ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے غالباً پٹیل کو ریور بینک ڈسکوری سنٹر کے میدان کی طرف جاتے ہوئے دیکھا تھا۔

افسران نے سنیچر کی دوپہر تک سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ تلاش اور ریسکیو آپریشن کے سبب ندی کے کنار کے علاقے میں جانے سے بچیں۔ وہیں چیف میڈیکل ایگزامینر کے  دفتر نے کہا کہ افسراب تفتیش جاری رکھیں گے، حالانکہ فی الحال کسی جرائم کا کو امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب خاندان کے ایک دوست نے پیر کو اخبار کو بتایا کہ پٹیل گزشتہ کچھ برسوں سے ایک بین الاقوامی طالب علم کے طور پر اسینیبوئن کمیونٹی کالج میں پڑھ رہا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

56 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago