بین الاقوامی

Earthquake: آدھی رات کو اس ملک میں لرزی زمین، زلزلے کے شدید جھٹکے کیے گئے محسوس، لوگ گھروں سے نکلے باہر

انڈونیشیا: انڈونیشیا کے شمالی سماترا علاقے میں اتوار کی رات (17-18 مئی) ہندوستانی وقت کے مطابق تقریباً 2:50 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این ایس سی) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز 58 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ فی الحال زلزلے کے جھٹکوں سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ہفتہ کے روز میانمار میں آیا تھا زلزلہ

ہفتہ (17 مئی 2025) کے روز میانمار کے شہر کیوکسے کے قریب 5.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سنٹر (EMSC) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 15 بجکر 54 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز کیوکسے سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

افغانستان میں بھی آیا زلزلہ

ہفتے کے روز افغانستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان میں 17 مئی 2025 کو صبح 4 بج کر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ 36.37 ڈگری شمالی عرض البلد اور 69.83 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا چین

جمعہ (16 مئی 2025) کے روز چین میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 ناپی گئی۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چین میں جمعہ کی صبح بھارتی وقت کے مطابق 6 بجکر 29 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر نیچے تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

2 hours ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

2 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

2 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

3 hours ago