سعودی عرب میں آج عید کا چاند نظر نہیں آیاہے۔ایسی صورت میں اب سعودی عرب میں عید الفطر 10 اپریل 2024 بروز بدھ کو منائی جائے گی۔یعنی 30 روزے پورے رکھے جائیں گے۔سعودی عرب کے مختلف خطوں میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے رویت ہلال کی تیاری کی گئی تھی لیکن مطلع صاف ہونے کے باوجود سعودی عرب کے کسی حصے میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا ۔اس وجہ سے اب سعودی عرب میں 10 اپریل کو عید کی نماز ادا کی جائے گی۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ پیر کی شام 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔منگل کو مقدس مہینے کا آخری دن ہوگا اور عید الفطر کی تقریبات کا آغاز بدھ 10 اپریل کو ہوگا۔عید الفطر کی نماز پوری مملکت میں بدھ کو طلوع آفتاب کے فوراً بعد ادا کی جائے گی، سالانہ عید کی نماز کے لیے نمازیوں کی رہائش کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔سعودی وزیر برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے حال ہی میں عید الفطر کی نماز طلوع آفتاب کے 15 منٹ بعد ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ایک سرکلر میں، وزیر نے کہا کہ عید الفطر کی نماز مخصوص کھلے نماز گاہوں کے ساتھ ساتھ تمام مساجد میں ادا کی جانی چاہیے سوائے نماز کے میدانوں سے ملحقہ مساجد کے۔انہوں نے عید الفطر کی نماز کے لیے مقررہ نماز گاہوں اور مساجد میں قبل از وقت تیاریوں کی اہمیت پربھی زور دیاہے۔
سعودی عرب میں آج چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ہندوستان پاکستان سمیت تمام ایشیائی ممالک میں یہ قریب قریب طے ہوچکا ہے کہ یہاں 11 اپریل کو عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔ یعنی ایشیائی ممالک کے مسلمان بھی اس بار پورے 30 روزے رکھیں گےاور 10 اپریل کو شوال کا چاند ان ممالک میں نظرآسکتا ہے جس کے بعد 11 اپریل کو ہندوستان پاکستان میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ سعودی عرب میں چاند نہ دیکھے جانے کے ساتھ ہی دیگر عرب ممالک میں بھی چاند کی تصدیق نہ ہوسکی ہے، کویت قطر، مصر اور اردن جیسے ممالک میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے ،ایسے میں اس بار تمام امت مسئلہ مکمل 30 روزے رکھے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…