بین الاقوامی

Terrorists attack in Pakistan: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے کیا 11 افراد کا قتل، لوگوں کو بس سے کیا تھا اغوا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ پاکستان پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ پہلے واقعے میں، مسلح حملہ آوروں نے جمعہ کو ضلع نوشکی میں ایک ہائی وے پر ایک بس کو روکا اور نو افراد کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ ‘بس سے اغوا کیے گئے نو افراد کی لاشیں بعد میں قریبی پہاڑی علاقے میں ایک پل کے قریب سے ملی ہیں اور ان کے جسموں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔’ انہوں نے بتایا کہ ‘یہ بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی کہ مسلح حملہ آوروں نے بس کو روکا اور مسافروں کی شناخت کے بعد نو افراد کو اغوا کرکے پہاڑی علاقوں میں لے گئے۔’ ایک دیگر واقعے میں اسی ہائی وے پر ایک کار پر فائرنگ کی گئی جس سے دو مسافر ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کیا کہا؟

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوشکی ہائی وے پر 11 افراد کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کا امن خراب کرنا ہے۔

کسی دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مشکل وقت میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ ابھی تک کسی  تنظیم نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم رواں برس حالیہ ہفتوں میں  تنظیموں اور دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

دراصل بلوچستان لبریشن آرمی پاکستان کے بلوچ صوبے میں کافی سرگرم ہے۔ حال ہی میں بلوچستان لبریشن آرمی نے پاکستان کے مچھ شہر، گوادر بندرگاہ اور تربت میں نیول بیس پر تین بڑے دہشت گرد حملے کیے تھے۔ ان حملوں کے دوران 17 دہشت گردوں مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل نے ڈان نیوز کو بتایا کہ نوشکی ہائی وے پر تقریباً 10 سے 12 دہشت گردوں نے ایک بس کو روک کر 9 افراد کو اغوا کیا اور بعد میں انہیں قتل کر دیا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago