بین الاقوامی

Blast in Pakistan: پاکستان میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر حملہ، 8 فروری کے ووٹنگ سے پہلے ہوا دھماکہ

پاکستان میں عام انتخابات سے پہلے مسلسل دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں۔ اس سے بدامنی اوردہشت پھیل رہا ہے۔ انتخابی ریلیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن بھی اب اس سے محفوظ نہیں ہے۔ کراچی میں کمیشن کے دفتر کے باہر حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ آج ہی بلوچستان صوبہ میں 10 دھماکے ہوئے ہیں،۔ جس میں ایک 84 سالہ بزرگ کی موت ہوگئی ہے۔ اسی ماہ 8 فروری کو عام الیکشن شیڈول ہے۔ اس سے پہلے پولیس انتظامیہ ماحول کو پُرامن بنانے اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

حالانکہ دہشت گرد مسلسل حملہ کرکے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ حال کے حملوں کے بارے مین کہا جا رہا ہے کہ صرف دہشت پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بلوچستان میں آج جمعہ کو ہی پولیس اسٹیشنوں، ڈپٹی کمشنرکے دفتراورسیاسی پارٹیوں کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ای سی پی دفتر کی دیوار کے پاس رکھا گیا تھا دھماکہ

ایک بیان میں سینئر پولیس افسر نے کہا حادثہ یں کسی کے ہال ن ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بم مخالف دستے کو بلایا گیا ہے۔ جبکہ دھماکہ کی تیزی اور اس کی علامت کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے۔ افسرنے کہا کہ دھماکہ خیز اشیا کراچی کے ریڈ زون علاقے میں واقع ای سی پی دفتر کی دیوار کے پاس ایک شاپنگ بیگ میں رکھی گئی تھی۔

انتخابی ریلی میں بھی ہوئے دہشت گردانہ حملے

بلوچستان کی راجدھانی کویٹا میں گزشتہ ہفتے ہی ایک انتخابی ریلی میں حملہ ہوا تھا۔ ریلی عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے منعقد کی تھی۔ اس ٹارگیٹیڈ حملے میں پی ٹی آئی کے تین اراکین مارے گئے تھے۔ وہیں پارٹی کے کئی کارکنان زخمی بھی ہوگئے تھے۔ پڑوسی پاکستان حال کے دنوں میں دہشت گردانہ حملوں سے لرز رہا ہے۔  خیبر پختونخوا بلوچستان سے لے کراسلام آباد اورکراچی تک میں حملے دیکھے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا اوربلوچستان دہشت گردوں کا گڑھ مانا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

14 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

40 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

1 hour ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago