-بھارت ایکسپریس
دہشت گردی کی فیکٹری چلانے والا پاکستان آج خود دہشت گردی کا شکار بن گیا ہے۔ اس کے اپنے، بارود اور بندوق کے دم پر کہرام مچا رہے ہیں۔ پاکستان کو اب دہشت گرد ہی پریشان کر رہے ہیں۔ جو پاکستان دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کو پناہ دیتا رہا۔ اب خود اس کی چپیٹ میں آگیا ہے۔ گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے پاکستان اپنے ہی تیار کئے گئے دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کے حملوں سے جدوجہد کر رہا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 22 سال میں 15997 دہشت گردانہ حملے ہوئے۔ ان حملوں میں 28,918 شہری اور جوان مارے گئے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی تصویر انتہائی خطرناک ہے۔ 22 سالوں سے ہر روز تقریباً 4 شہری یا جوان اپنی جان گنوا رہے ہیں۔
حکومت سے لے کر فوج تک سے دہشت گردوں کو کچھ بھی کرنے کی کھلی چھوٹ ملتی رہی۔ دہشت گردوں کو ہمیشہ ہی ایک ہیرو کی طرح سمجھا گیا۔ ہندوستان کے خلاف لڑنے کے لئے انہیں تیار کیا جاتا رہا اور ان کی سہولت کے لئے حکومت نے اپنا خزانہ کھول دیا۔
پاکستان نے جس طالبان کو کھڑا کیا ، اب وہ بھی اس کے لئے بڑا خرہ بن گیا ہے۔ ٹی ٹی پی کھلے عام پاکستان کو دہلا رہا ہے۔ مگر پاکستان اب اپنے ہی گھر کو جلتا ہوا دیکھنے کے لئے مجبور ہے۔ پشاور میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 100 سے زائد لوگوں کو موت کی نید سلاکر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی ٹی) نے پاکستان کو گہرے زخم دے دیئے ہیں۔ ظاہری طور پر اب پورا پاکستان پریشان نظرآرہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…