بھارت کے پڑوسی ملک میانمار میں اتوار 13 اپریل 2025 کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہاں آنے والے حالیہ زلزلے نے پورے ملک میں تباہی مچا دی، جس میں تین ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق 13 اپریل 2025 کی صبح 07 بج کر54منٹ اور58سکینڈ پر میانمار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 تھی۔ اس زلزلے کا مرکز زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ فی الحال اس زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
28 مارچ کو میانمار میں زلزلے نے تباہی مچا دی
28 مارچ 2025 کو میانمار میں ایک خوفناک زلزلہ آیا۔ منڈالے کے علاقے میں اس زلزلے کی شدت 7.7 تھی۔ اس زلزلے نے ملک میں زبردست تباہی مچائی۔ یہ زلزلہ میانمار کی تاریخ کے سب سے تباہ کن زلزلوں میں سے ایک تھا۔ میانمار کی فوج کے مطابق اس زلزلے میں 3600 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں لوگ اپنے خاندانوں سے بچھڑ گئے۔
بھارت، چین اور امریکہ جیسے ممالک نے ریسکیو کے لیے اپنی ٹیمیں میانمار بھیجیں
اس زلزلے سے موبائل کمیونیکیشن سسٹم کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ‘دی مرر’ کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کل 6,730 مواصلاتی اسٹیشنز کو نقصان پہنچا، جن میں سے تقریباً چھ ہزار کی مرمت کی جا چکی ہے۔ بھارت، چین اور امریکہ جیسے ممالک نے ریسکیو کے لیے اپنی ٹیمیں میانمار بھیجیں، جب کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین جیسی بین الاقوامی تنظیموں نے بھی میانمار کی مدد کے لیے ریلیف اور ریسکیو ٹیمیں، طبی ٹیمیں اور ضروری وسائل بھیجے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…