پی ٹی آئی کے چیئرمین اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر عدالت سے جھٹکا لگا ہے۔چونکہ اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود دونوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔اسپیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل لطیف کھوسہ، نعیم پنجھوتہ، بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیر نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی اور ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سےاڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا ۔
تاہم اٹک جیل حکام کو تحریری حکم نامہ نہیں ملا، جس کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرعمل درآمد نہ ہوسکا۔وزارت قانون نے سائفرکیس کی سماعت کا این اوسی جاری کیا تھا اور کاپی سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کوبھی بھجوادی تھی ، جس میں کہا تھا کہ سائفرکیس کی خصوصی عدالت کے جج آج اٹک جیل میں سماعت کریں گے، سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ آج مکمل ہو رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…