بین الاقوامی

Sonia Gandhi Birthday : سونیا گاندھی کی سالگرہ پر پی ایم مودی نے کیا نیک خواہش کا اظہار

Sonia Gandhi birthday:

کانگریس لیڈر سونیا گاندھی راجستھان کے رنتھمبھور میں اپنی 76ویں سالگرہ منائیں گی۔وہ چار

روزہ دورے پر راجستھان آئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سونیا گاندھی بھی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیں گی۔

سونیا گاندھی کو پارٹی ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ کی صدارت کرنی تھی اور کچھ ممبران پارلیمنٹ کو پیغام بھی بھیجا گیا تھا کہ وہ میٹنگ میں شرکت کر سکتی ہیں۔ تاہم آخری وقت میں پلان تبدیل کر دیا گیا اور وہ راجستھان کے دورے پر روانہ ہو گئیں۔ پرینکا گاندھی بھی راجستھان پہنچ چکی ہیں۔ جمعرات کو بھارت جوڑو یاترا کا پروگرام مختصر تھا ۔ شام کو سفر منسوخ کر دیا گیا۔ جمعہ کو بھارت جوڈو یاترا کا وقفہ ہے۔ راہل گاندھی جمعرات کو ہی بوندی سے رنتھمبھور کے لیے روانہ ہوئے۔

گاندھی خاندان رنتھمبھور ٹائیگر ریزرو کے قریب ایک پرتعیش ریزورٹ سوجن شیر باغ میں قیام پذیر ہے۔ جن کے مالکان انجلی اور جیسل سنگھ ہیں جو گاندھی خاندان کے دوست ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ پرینکا گاندھی نے انجلی اور جیسل سنگھ کے ساتھ مل کر کتاب ‘رنتھمبھور: دی ٹائیگرز ریئلم’ لکھی ہے۔

سونیا گاندھی جے پور سے جمعرات کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوائی مادھوپور پہنچیں۔ کچھ گھنٹوں بعد راہل اور پرینکا بھی اپنی ماں کے پاس ریسارٹ پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سونیا گاندھی کے ساتھ، پرینکا بھی ممکنہ طور پر 10 دسمبر کو بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیں گی، یہ دن خواتین شرکاء کے لیے مخصوص ہے۔ امکان ہے کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت اور ریاستی کانگریس کے سربراہ گووند سنگھ ڈوتاسرا ان کی سالگرہ پر ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

ہماچل پردیش-گجرات اسمبلی انتخابات اور سردارشہر اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پورا گاندھی خاندان ایک ساتھ ہے۔ ایسے میں انتخابی نتائج پر بات ہونے کا پورا امکان ہے۔ ہماچل میں کانگریس نے جیت درج کی ہے۔ ایسی صورت حال میں انتخابی نتائج کے ساتھ ساتھ مزید حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

پی ایم مودی نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ‘محترمہ سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

3 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago