نئی دہلی :کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے “سالسا آن سینٹ کلیئر” فیسٹیول کے دوران ہفتہ کی شام اچانک فائرنگ کے واقعے نے جشن کا ماحول خوف و ہراس میں بدل دیا۔ لاطینی موسیقی پر رقص اور خوشیوں کے درمیان اچانک گولیوں کی آوازیں گونج اٹھیں، جس کے بعد میلے میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے مختلف سمتوں میں بھاگنے لگے۔ ٹورنٹو پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں دو افراد ہلاک جب کہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود حملہ آور پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔
कनाडा के टोरंटो में फेस्टिवल के दौरान गोलीबारी
कनाडा के टोरंटो में चल रहे ‘साल्सा ऑन सेंट क्लेयर’ फेस्टिवल के दौरान हुई गोलीबारी में 2 लोगों की मौत हो गई, जबकि कई लोग घायल हो गए. पुलिस ने मौके से 6 लोगों को गोली लगने की पुष्टि की है. घटना के बाद इलाके में भारी पुलिस बल तैनात कर… pic.twitter.com/CwRTMy24J3
— zingabad (@zingabad) July 12, 2026
یہ واقعہ ہفتے کی رات تقریباً 8 بج کر 12 منٹ پر سینٹ کلیئر ایونیو ویسٹ اور آرلنگٹن ایونیو کے قریب پیش آیا، جہاں ہر سال منعقد ہونے والے “سالسا آن سینٹ کلیئر” فیسٹیول میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں “ایکٹو شوٹر الرٹ” جاری کرتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے دور رہنے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا، تاہم مشتبہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز بند ہوتے ہی امریکہ کا سخت ردعمل، ایران پر میزائل حملے، عالمی تیل سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولی لگنے والے پانچ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ تین زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ حکام نے تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت یا حملے کے محرکات سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ فرانزک ماہرین شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔ پولیس نے حملہ آور یا حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات یا ویڈیو موجود ہو تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے۔
بھارت ایکسپریس اردو
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…