بین الاقوامی

میکسیکو کے شہر گواناجواتو میں پولیس اسٹیشن پر فائرنگ، کراس فائرنگ میں متعدد شہری ہلاک

نئی دہلی، 21 نومبر (بھارت ایکسپریس): میکسیکو کے شہر گواناجواتو سے فائرنگ کا  ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ گواناجواتو میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کی۔ جس کے جواب میں پولیس کو بھی جوابی کارروائی کرنی پڑی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ  تھا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد انہیں بھی  فائرنگ کرنی پڑی، جس میں متعدد حملہ آور مارے گئے ہیں۔ حالانکہ کتنے حملہ آور مارے گئے ہیں،  اس کی تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔

انہوں نے سیلایا شہر کے پولیس چیف جیسس رویرا نے  بتایا کہ یہ حملہ اتوار کو شہر کے مضافات میں واقع ایک قصبے میں ہوا۔ اس واقعے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی چوٹیں جان لیوا نہیں ہیں۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گواناجواتو کو میکسیکو کی 32 ریاستوں میں سب سے زیادہ پرتشدد علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے اس لیے قتل اور حملوں کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

7 hours ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

9 hours ago