سعودی عرب سے امدادی سامان لے کر طیارے آج اتوار کو لبنان روانہ ہوچکے ہیں۔ یہ طیارے ہنگامی طبی سامان، دیگر امدادی اور غذائی سامان لے جانے والے پہلے طیارے بیروت کے رفیق حریری ایئرپورٹ پر پہنچیں گے۔العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں کے مطابق پہلے سعودی طیارے میں لبنان میں جنگ کے متأثرین کی مدد کے لیے 40 ٹن سے زائد امدادی سامان شامل تھا۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’یہ اقدام سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی لبنان میں جنگ سے متاثرین کی مدد کے لیے کی گئی ہدایات کے بعد کیا ہے۔ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے طیارے میں 40 ٹن سے زائد خوراک، طبی سامان اور امدادی سامان لبنان بھیجا گیا۔
سعودی امدادی ٹیم بھی بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والا سعودی امدادی طیارے کے ہمراہ لبنان پہنچی۔کے ایس ریلیف کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا کہ ’یہ اقدام سعودی عرب کے دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں اور ممالک کی مدد کے عزم کا عکاس ہے۔عرب نیوز کے مطابق 23 ستمبر کے بعد سے اسرائیل نے بنیادی طور پر لبنان میں شدید فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں اب تک 1,150 سے زیادہ افراد مارے گئے اور 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔متحدہ عرب امارات، ترکی، عراق، مصر، اردن، رومانیہ اور فرانس ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے لبنان کو امداد بھیجی ہے۔
لبنانی حکومت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 23 ستمبر سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تقریباً ایک اعشاریہ دو ملین افراد گھر چھوڑ چکے ہیں۔لبنان کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ لڑائی کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2,255 تک پہنچ گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے آج کہا کہ بے گھر ہونے والے لبنانیوں کی تعداد اب 2006 کی نسبت زیادہ ہے جب اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین آخری بڑی جنگ کے دوران تقریباً دس لاکھ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…