بین الاقوامی

Russia wreaks havoc in Ukraine: روس نے یوکرین پر ایک بار پھر کیے تباہ کن حملے، زیلنسکی نے بتیا- کئی شہروں میں رہائشی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچوں کو بنایا نشانہ

نئی دہلی: روس نے ایک بار پھر یوکرین پر پے در پے دس میزائل داغ کر بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق پیر کی شب روس نے 135 ڈرونز اور مختلف اقسام کے دس میزائلوں کے ذریعے کئی شہروں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ رہائشی عمارتوں، بجلی کی تنصیبات اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

بیلسٹک میزائلوں سے کیے گئے بیشتر حملے

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ پیر کی رات روس نے ہمارے شہروں اور آبادیوں پر 135 ڈرونز اور مختلف اقسام کے دس میزائلوں سے حملہ کیا، جن میں زیادہ تر بیلسٹک میزائل تھے۔ خارکیف کے علاقے میں ایک بچے سمیت سات افراد زخمی ہوئے جبکہ رہائشی عمارتوں، ایک پیٹرول پمپ اور ریلوے کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

بجلی کی تنصیبات اور رہائشی عمارتیں بھی متاثر

زیلنسکی نے بتایا کہ چرنیہیف کے علاقے میں بھی تین افراد زخمی ہوئے۔ روسی حملے میں ایک رہائشی عمارت اور بجلی کی فراہمی سے متعلق تنصیبات کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ مرمتی ٹیمیں بجلی کی بحالی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ زاپوریزژیا میں بھی ایک رہائشی اپارٹمنٹ عمارت کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روس نے دارالحکومت کیف پر بھی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، جہاں 16 مختلف مقامات کو نقصان پہنچا۔ ان میں ایک سرکاری اسکول اور ایک تجارتی ادارہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ دنیپرو، دونیتسک، ژیتومیر اور اوڈیسا کے علاقوں میں واقع اہم بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

روس پر مزید دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

زیلنسکی نے کہا کہ روس پر مزید دباؤ ڈالنا ضروری ہے اور اب مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق یورپی یونین کا اکیسواں پابندیوں کا پیکیج اسی ہفتے منظور ہونا چاہیے، کیونکہ پابندیوں میں ہر روز کی تاخیر روس کو اپنی تیاریوں کے لیے مزید وقت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس جنگ کو طول دینے اور شہریوں پر حملے کرنے کے لیے جن وسائل کا استعمال کر رہا ہے، انہیں روکنا ضروری ہے۔

یورپ کی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے پر زور

زیلنسکی نے کہا کہ یورپ کی اینٹی بیلسٹک دفاعی صلاحیت کے حوالے سے شراکت دار ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدے یوکرین کے عوام کے تحفظ کو حقیقی معنوں میں مضبوط بنا سکتے ہیں، اس لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر کمپنی اور ہر ملک کو انسانی جانوں کے تحفظ میں حقیقی شراکت دار بننا چاہیے۔ ہماری مشترکہ صلاحیت اتنی مضبوط ہے کہ ہم مل کر یوکرین اور پورے یورپ کے لیے قابلِ اعتماد سکیورٹی نظام قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یوکرین کی مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

48 minutes ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

2 hours ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

3 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

4 hours ago