بین الاقوامی

Russia is conducting elections in its occupied Ukrainian territories: روس اپنے مقبوضہ یوکرائنی علاقوں میں انتخابات کروا رہا ہے، امریکا نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے

Russia is conducting elections in its occupied Ukrainian territories: روس کا اب بھی ان علاقوں پر مکمل کنٹرول نہیں ہے۔ روس کے زیر قبضہ ان علاقوں میں ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزیا شامل ہیں۔ ان علاقوں میں روس کی جانب سے قائم کردہ قانون سازی کی اکائیوں کے لیے ووٹنگ کا عمل آج سے شروع ہو کر اتوار کو اختتام پذیر ہو گا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ روس یوکرین میں اپنے زیر قبضہ والے علاقوں میں اپنی اتھارٹی  کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ اس لیے وہ ان شہروں میں الیکشن کروا رہا ہے جو کہ محض ایک ڈھونگ اور دکھاوے کے علاہو کچھ نہیں ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ جنگ جاری ہے ۔قابل  ذکر بات یہ ہے کہ ایسے انتخابات کا انعقاد صرف دھوکہ ہے۔

  یوکرین اور مغربی ممالک نے روس کے اس اقدام کی مذمت کی ہے

“یہ بین الاقوامی قانون کی کھلے عام خلاف ورزی ہے۔جسے روس مسلسل نظر انداز کر رہا ہے،” براعظم کے انسانی حقوق کے سرکردہ ادارے کونسل آف یورپ نے اس ہفتے کہا۔

یوکرین کی پارلیمنٹ میں ایک بیان میں کہا گیا کہ ووٹ یوکرین کے لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔ یوکرین کے قانون سازوں نے دوسرے ممالک پر زور دیا کہ وہ ووٹنگ کے نتائج کو تسلیم نہ کریں۔

یوکرین نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے شہریوں سے انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے اوراسی کے ساتھ  یہ بھی کہا کہ اگرممکن ہو توعلاقہ چھوڑ دیں۔

سیاسی تجزیہ کار عباس گلیاموف نے کہا کہ روس ان علاقوں میں حالات معمول پر آنے کا بھرم برقرار رکھنے کے لیے ووٹنگ جیسے اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “روسی حکام یہ ظاہر کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں سب کچھ منصوبہ کے مطابق ہو رہا ہے اور سب کچھ ٹھیک ہے۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

2 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago