بین الاقوامی

Russia denies attack on Kharkiv: خارکیف پر حملے سے روس کا انکار، یوکرینی صدر زیلنسکی کا دعوی، الزامات کو جھوٹا قرار دیا

نئی دہلی : روس کی وزارتِ دفاع نے یوکرین کے شہر خارکیف پر حملے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ 2 جنوری کو روسی مسلح افواج کی جانب سے خارکیف پر کسی بھی قسم کے مبینہ حملے کا دعویٰ سراسر غلط ہے۔اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے واضح کیا کہ 2 جنوری کو خارکیف شہر کے اندر کسی بھی میزائل یا فضائی حملے کی نہ تو منصوبہ بندی کی گئی اور نہ ہی اسے انجام دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ خارکیف پر روسی حملے کے دعوے کا مقصد یکم جنوری کو خرسون کے علاقے خورلی بستی میں یوکرینی مسلح افواج کی جانب سے شہریوں پر کیے گئے مبینہ دہشت گردانہ حملے سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی جانب سے خرسون کے علاقے میں یوکرینی ڈرون حملوں کی اطلاع کے بعد، جمعہ 2 جنوری کو یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ ماسکو سے داغی گئی دو میزائلوں نے خارکیف شہر کو نشانہ بنایا۔ زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے روسی حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنا کر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔

زیلنسکی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ خارکیف پر روس کا یہ ایک گھناؤنا حملہ ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو میزائل ایک عام رہائشی علاقے میں گرے، جس سے ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانی نقصان کی حتمی تعداد کا ابھی تک اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی میں سردی اور کہرے کا قہر جاری،، 10 میٹر تک بھی دکھائی دینا مشکل، آئی ایم ڈی کی وارننگ

ادھر روسی وزارتِ خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ خرسون کے علاقے میں نئے سال کی تقریبات کے دوران یوکرینی ڈرون حملوں میں ایک کیفے اور ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 24 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ وزارت کے مطابق یہ حملہ بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں کے ذریعے کیا گیا اور اسے شہریوں کے خلاف کیف کا ایک اور دہشت گردانہ اقدام قرار دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

1 hour ago

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

2 hours ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

2 hours ago