بین الاقوامی

Israel Palestine Conflict Updates: غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کے لئے رفح کراسنگ کو کھول دیا گیا، امدادی قافلے کے 200 ٹرک غزہ میں داخل

مصراورغزہ سرحد سے بڑی خبرآئی ہے۔ رفح کراسنگ کے ذریعہ غزہ میں انسانی امداد کے سازوسامان پہنچنے کا آغازہوگیا ہے۔ حماس کے میڈیا دفترنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج آنے والے راحتی سامان اور امدادی قافلے میں 20 ٹرک شامل ہیں۔ جوادویہ، طبی سامان اور خوراک کی محدود مقدارلے جا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس امدادی اشیاء میں محدود مقدار میں سامان ہیں۔

ٹیلی ویژن پردکھائے گئے ویڈیو میں امدادی سامان لانے والے ٹرکوں کو راہداری کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے ظاہر ہے کہ یہ تمام تیاری ٹرکوں کو مصرسے غزہ داخل ہونے کی اجازت کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ غزہ-مصرسرحد ممکنہ طورپرآج سنیچرکو کھل جائے گا اوراس اقدام سے شاید غیرملکیوں کو بھی غزہ چھوڑنے کا موقع مل جائے۔

عالمی ادارہ صحت تنظیم (ڈبلیوایچ او) نے ایکس (ٹوئٹر) پر جانکاری دی کہ اس کے چار ٹرک غزہ میں امدادی سامان کی سپلائی کریں گے۔ غزہ پٹی کی کل آبادی 23 لاکھ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے چار ٹرکوں میں شامل سامان میں 1,200  لوگوں کے لئے ٹراما سپلائی ہے۔ 235 اس کے 1,500  لوگوں کے لئے پرانی بیماریوں کی دوائیں ہیں۔ تین ماہ کے لئے 300,000  لوگوں کے لئے ضروری میڈیکل سپلائی ہے۔ اس درمیان جرمن چانسلراولاف اسکولز نے غزہ پٹی کو امدادی سامان بھیجنے کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ صحیح اوراہم ہے کہ غزہ میں لوگوں کو اب پہلی انسانی مدد مل رہی ہے۔ انہیں پانی، کھانے اور دوائیوں کی ضرورت ہے۔ ہم انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت اس جدوجہد میں درد کو کم کرنے کے لئے سبھی آلات کا استعمال کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔
Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

3 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

3 hours ago