بین الاقوامی

’’آبنائے ہرمز میں ٹول لینا ضروری…‘‘ ایران کی حمایت میں کھل کر اترا قطر، نائب وزیر اعظم نے اپنی دلیل سے ہر کسی کو کردیا مطمئن؟

آبنائے ہرمزمیں ایرانی ٹول نظام کوقطرنے درست ٹھہرایا ہے۔ شانگری-لا ڈائیلاگ میں بولتے ہوئے قطرکے نائب وزیراعظم نے کہا کہ عارضی طورپرجوٹول سسٹم ہے، اسے غلط نہیں کہا جاسکتا ہے۔ قطرکے مطابق، غیرمستقل طورپرٹول لینا ایران کی مجبوری ہے۔ وہاں کا نظام بنانے میں جو پیسے خرچ ہو رہے ہیں، اسے ایران کیسے وصول کرے گا؟ قطر کے نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں مستقل ٹول سسٹم کے خلاف ہوں۔ اس کا قطرہرجگہ مخالفت کرے گا۔

بلومبرگ کے مطابق، قطرکا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب ایران اورامریکہ کے درمیان آبنائے ہرمزکھولنے سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔ قطرپردے کے پیچھے اس معاہدہ کی قیادت کررہا ہے۔ قطرکے وزیراعظم الثانی معاہدہ کے لئے ایران اورامریکہ کے اہم مذاکرات کاروں سے راست طورپررابطے میں ہیں۔ قطرکا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمزمیں زمین نے نیچے بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں۔ اسے ہٹانے میں خرچ آئے گا۔ اگرسمجھوتہ کے تحت 30 دنوں میں ایران اسے ہٹاتا ہے تواسے کافی پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔ یہ پیسہ ایران کوکون دے گا؟ قطرکے نائب وزیراعظم کے مطابق، ایران اس کے لئے آبنائے ہرمزسے عارضی ٹول وصول کرسکتا ہے۔

آبنائے ہرمزمیں ٹول کا سسٹم کیا ہے؟

امریکہ سے جنگ کے درمیان ایران نے اسٹریٹ آف ہرمزکوبلاک کردیا۔ آبنائے ہرمزخلیج فارس کا گیٹ وے ہے۔ 34 کلومیٹرکا تنگ راستہ بحری جہازوں کوخلیج فارس کوعبورکرکے خلیج عمان میں داخل ہونے دیتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، دنیا کی تیل کی سپلائی کا 20 فیصد ہرمزسے گزرتا ہے۔ ایران نے جنگ کے دوران یہاں پرٹول بوتھ بنانے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ایران نے اس راستے سے گزرنے والے جہازوں سے 10-10 لاکھ ڈالرٹرانزٹ فیس وصول کئے۔ ایران نے ٹول سسٹم کومزید برقراررکھنے کے لئے اقتدارمیں ایک محکمہ بھی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس محکمہ کو پاسداران انقلاب کے ماتحت رکھا گیا ہے۔ حالانکہ امریکہ اس کی مخالفت کرتا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ بین الاقوامی ضوابط کے خلاف ہے۔ ایران قدرتی راستوں سے پیسہ نہیں وصول سکتا ہے۔ امریکہ کے صدرنے اس سے متعلق عمان کو بھی دھمکی دی ہے۔

سمجھوتے کی تجویز میں ٹول کا ذکرنہیں

ایران اورامریکہ کے درمیان جوسمجھوتے کی تجویزتیارکی جا رہی ہے، اس میں آبنائے ہرمزٹول کا ذکرنہیں ہے۔ تجویز کے مطابق، ایران آبنائے ہرمزمیں ٹول نہیں وصول سکتا ہے۔ اس کے بدلے ایران پرسے اقتصادی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔ اس کے علوہ امریکہ نے جوایران کوتجویز دی ہے، اس میں یورونیم کی افزودگی ختم کرنے کی بھی بات کی گئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: طاقت، ضبط اور خدمت کا پیغام دیتی ہے، امت شاہ نے شاردیہ نوراتری پر ملک کے تمام شہریوں کو پیش کی دلی مبارک باد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پرایک خصوصی ویڈیو گرافک شیئر…

21 minutes ago

Emergency in Pakistan’s KP: پاکستان کے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، پی ٹی آئی نے اسے ’بڑی سیاسی غلطی‘ قرار دے دیا

ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز…

27 minutes ago

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

3 hours ago