بین الاقوامی

Putin and Pezeshkian discuss easing Middle East Tensions: پوتن اور ایرانی صدر پیزشکیان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرنے پر دیا زور

ماسکو/نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی۔ دونوں لیڈران نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی کارروائیوں کے تناظر میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

سیاسی حل پر روس کا زور
اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس بات پر زور دیا کہ جاری تنازع کو جلد از جلد کم کیا جانا چاہیے اور اس مسئلے کا حل صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے روس کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔

ایران نے روس سے کیا اظہارِ تشکر
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اس موقع پر ایران کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد اور دیگر معاملات میں روس کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں روس کی مدد ایران کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

ٹرمپ اور پوتن کے درمیان بات چیت
اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی۔ اس دوران دونوں لیڈران نے یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس وقت امریکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یوکرین جنگ پر ڈونلد ٹرمپ کا تبصرہ
فلوریڈا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے اس گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں لیڈران نے پہلے یوکرین میں جاری جنگ پر بات کی اور اس کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات پر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا، ’’میری صدر پوتن کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ دونوں طرف سے کئی لوگ اس کال میں شامل تھے۔ ہم یوکرین کے بارے میں بات کر رہے تھے جو ایک نہ ختم ہونے والی جنگ بن چکی ہے۔”

پوتن اور زیلنسکی کے تعلقات پر بات
ٹرمپ نے مزید کہا کہ گفتگو کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان ذاتی کشیدگی پر بھی بات ہوئی۔ ان کے مطابق دونوں لیڈران کے درمیان شدید اختلافات اور ذاتی تناؤ اس جنگ کے طول پکڑنے کی ایک بڑی وجہ ہیں۔

مشرق وسطیٰ بحران پر مثبت بات چیت
امریکی صدر نے کہا کہ مشکلات کے باوجود یہ بات چیت تعمیری رہی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک مثبت گفتگو تھی اور ہم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تفصیل سے بات کی۔”

بحران میں روس کے کردار کا اشارہ
صدر ٹرمپ کے مطابق ولادیمیر پوتن نے بڑھتے ہوئے بحران میں تعمیری کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور وہ اس معاملے میں مددگار بننا چاہتے ہیں۔ حالانکہ، ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر روس یوکرین جنگ کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کرے تو یہ سب سے زیادہ معنی خیز قدم ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND-W vs ZIM-W: ہرمن پریت اور دیپتی کی شاندار سنچریوں سے بھارت کی جیت، زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 121 رن سے ہرایا

ہندوستانی ٹیم نے زمبابوے کو 121 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ون…

8 minutes ago

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

27 minutes ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

47 minutes ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

2 hours ago