بین الاقوامی

PTI Islamabad Jalsa:عمران خان کو 15 دنوں میں رہا کرنے کا الٹی میٹم،شہبازحکومت اور پی ٹی آئی کے بیچ تناتنی کا ماحول

پڑوسی ملک پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان 100 دنوں سے زیادہ کی مدت سے جیل میں بند ہیں اور فی الحال ان کی رہائی کی کوئی سبیل پید اہوتی نظر نہیں آرہی ہے،ایسے میں پارٹی لیڈران انہیں باہر نکلنے کے نئے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں ۔ اب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این او سی ہو یا نہ ہو اگلا جلسہ لاہور میں کریں گے اور عمران خان پر کیسز ختم ہو چکے ہیں تو اگر ایک سے دو ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم عمران خان کو بھی خود رہا کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگجانی مویشی منڈی میں جلسے کا انعقاد کیا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے طاقت کے زور پر اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا،جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی بھی جلسے میں شرکت کی، جبکہ جلسے میں حماد اظہر بھی منظر عام آئے اور خطاب بھی کیا۔ادھر دوسری طرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خطاب کے دوران بنگلہ دیش کا حوالہ اور پشتونوں کا لشکر لے کر پنجاب آنے کے تذکرے پر بھی تنقید کی۔وزیر دفاع کے خیال میں ’یہ پنجاب پر حملہ آور  ہونے کی دھمکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس شخص سے اپنے حلقے میں امن قائم نہیں ھو سکتا۔ اگر اتنے لشکر ہیں اس کے پاس تو دہشت گردی کنٹرول کر لے یا پھر مانے کہ یہ دہشت گردوں کے حلیف ہیں۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کو 15 دن بعد خود رہا کروانے کے بیان پر قائم رہنا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اپنی تقریر میں یہ بھی بتانا تھا کہ وہ پہلی دفعہ شہباز شریف کو ملنے کس کی ہدایت پر آئے تھے۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اتوار کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں عمران خان کی رہائی کے لیے حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

30 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

59 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago