بین الاقوامی

Putin On Cluster Bombs: اگر ضرورت پڑی تو کلسٹر بم کا بھی استعمال کیا جائے گا: روسی صدر کا اعلان

Putin On Cluster Bombs: ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ یوکرین کو امریکہ سے کلسٹر بم ملنے کے بعد تناؤ بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ جنگ کے درمیان روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی اپنے ارادے ظاہر کر دیے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ روس کے پاس کلسٹر بموں کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور اگر ایسے ہتھیار یوکرین میں روسی افواج کے خلاف استعمال ہوئے تو ہم ان کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔ پیوتن نے یہ بات ایک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہی ہے۔ پوتن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ماسکو ویسا ہی جواب دے گا جس طرح اسے دینا چاہیے۔ اس دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس کے پاس مختلف قسم کے کلسٹر بموں کے کافی ذخائر موجود ہیں۔ ہم نے انہیں ابھی تک استعمال نہیں کیا ہے۔ لیکن یقیناً اگر یہ  بم  یوکرین کی طرف سے ہمارے خلاف استعمال ہوتا ہے تو ہم باہمی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

روس کلسٹر بموں کے استعمال کو جرم سمجھتا ہے

ولادیمیرپوتن نے کہا کہ وہ کلسٹر بموں کے استعمال کو جرم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں گولہ بارود کے مسائل کا سامنا کرنے کے باوجود روس نے خود انہیں استعمال نہیں کیا۔ اسی دوران ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ ماسکو اور کیف دونوں نے کلسٹر ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ یہی نہیں، پوتن نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ دعویٰ بھی کیا کہ روس کے خلاف یوکرین کو دینے کے لیے مغربی ممالک کے اسلحہ خانے میں ہتھیاروں کی کمی ہے۔ ایسے میں اب امریکہ نے یوکرین کیلئے کلسٹر بم کا اعلان کر دیا ہے۔

کلسٹر بم پر 123 ممالک میں پابندی ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 7 جولائی کو امریکہ نے یوکرین کے لیے نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا جس میں بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو ممنوعہ کلسٹر بم دینے کا اعتراف کیا تھا۔لیکن یاد رہے کہ اس بم پر دنیا کے 123 ممالک نے پابندی عائد کر رکھی ہے، حالانکہ ان میں نہ تو امریکہ، یوکرین اور نہ ہی روس شامل ہیں۔ یہ خصوصی بم دینے پر امریکہ نے کہا کہ ‘یوکرین ان بموں کو کسی غیر ملکی سرزمین پر استعمال نہیں کرے گا۔ وہ انہیں صرف اپنی حفاظت کے لیے استعمال کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

8 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

51 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago