ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان سامنے آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرنے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات ابتدائی طور پر ’ٹھیک طریقے سے‘ انجام پائے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ’ابتدائی مرحلے میں بات چیت اچھی رہی، ہم دوسرے فریق کے حوالے سے بہت زیادہ پر امید نہیں ہیں لیکن اپنی صلاحیتوں پر ہمیں پورا بھروسہ ہے۔
ایران کی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ سے بات چیت ’پہلے مرحلے میں مثبت رہی، یقیناً ہم دوسرے فریق کے بارے میں بہت مایوس ہیں، لیکن ہم اپنی صلاحیتوں کے بارے میں پرامید ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’کسی بھی وقت مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ ایران کے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود، دونوں فریقین نے مذاکرات کو ’تعمیری‘ قرار دیا ہے، ایران کا اصرار ہے کہ بات چیت ’بالواسطہ‘ اور عمان کی ثالثی میں جاری رہے گی۔
ایران کیلئے اسرائیل کے خلاف ہوگئے ٹرمپ
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیاہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے پر بات چیت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے مئی میں ایران کے جوہری مقامات پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا، جس کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے تک پیچھے دھکیلنا تھا۔امریکی اخبار کے مطابق اس حملے کی کامیابی کے لیے صرف اسرائیل کا دفاع کافی نہ تھا بلکہ امریکہ کی معاونت بھی ضروری تھی تاکہ ایرانی جوابی کارروائی سے نمٹا جا سکے اور حملے کو کامیاب بنایا جا سکے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق کئی ماہ کی اندرونی مشاورت اور بحث کے بعد صدر ٹرمپ نے بالآخر فوجی کارروائی کی بجائے سفارتی مذاکرات کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا تاکہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے کیا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس۔
شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے نوجوانوں کے احتجاج کا موازنہ تاریخی جے پرکاش نارائن (جے…
دہلی حکومت نے موسمِ سرما میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان تیار…
مختلف بائیں بازو کی جماعتوں اور عوامی تنظیموں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے…
46ویں FIDE Chess Olympiad میں بھارت نے اوپن زمرے میں سلور اور خواتین کے زمرے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من کی بات‘ میں ملک کے عوام سے مردم شماری…
ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی شوٹر ایشا سنگھ نے خواتین کی 25 میٹر پسٹل انفرادی…