بین الاقوامی

Palestine-Israel War: مصر میں اسرائیلی سیاحوں پر ایک پولیس اہلکار نے کیا حملہ، دو اسرائیلی سمیت ایک مصری ہلاک

Palestine-Israel War: مصر کے اسکندریہ میں ہونے والے ایک حملے میں دو اسرائیلی سیاحوں کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ الجزیرہ نے مصر کے مقامی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک پولیس افسر نے بحیرہ روم کے شہر میں اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم دو اسرائیلی اور ایک مصری ہلاک ہو گیا ہے۔

اسرائیل نے دو افراد کی ہلاکت کی دی اطلاع

ایکسٹرا نیوز ٹیلی ویژن چینل، جس کے مصری سیکورٹی اداروں سے قریبی تعلقات ہیں، نے ایک نامعلوم سیکورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسکندریہ میں پومپی کے ستون کے مقام پر ہوئے حملے میں ایک اور شخص زخمی ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسرائیل کی زکا ریسکیو سروس نے اسکندریہ میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی۔

اسرائیل میں دو تھائی شہری ہلاک، آٹھ زخمی: تھائی حکام

دوسری جانب تھائی لینڈ کے اعلیٰ حکام کے مطابق اسرائیل میں ہونے والی جھڑپوں میں دو تھائی باشندے ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ بنکاک پوسٹ نے وزیر اعظم سریتھا تھاوسین اور وزیر خارجہ پرنپری بہددھا نوکارا کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کے روز سے 11 تھائی شہریوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کے سینئر ترجمان اسامہ حمدان نے کہا- ہم عام شہریوں پر نہیں کر رہے ہیں حملہ

اسرائیل میں 300 افراد ہوئے ہلاک

حماس کے حملوں کی وجہ سے اب تک 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اس حملے میں اب تک 1800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اتوار کی صبح تک کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1864 ہے۔ ان میں سے 19 افراد ایسے ہیں جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ 326 افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

غزہ پٹی میں کم از کم 256 ہلاک

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ محصور غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 256 ہو گئی ہے، جبکہ تقریباً 1800 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوب میں رفح سے لے کر شمال میں بیت حانون (جسے اسرائیلیوں کے لیے ایریز کہا جاتا ہے) تک انکلیو کے کئی شہروں میں مکانات مسمار ہو گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

10 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

10 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

10 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

11 hours ago