بین الاقوامی

International Yoga Day 2023: یوگا ڈے کے موقع پر پی ایم نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ہم وطنوں کو پیش کی مبارکباد

International Yoga Day 2023: اس سال ہندوستان کے لئے ۲۱ جون کا دن تاریخی دن بنے جارہاہے ۔ نویں بین الاقوامی یوگا ڈے پر دنیا میں ہندوستان کا ڈنکا بج رہا ہے۔ نئی دہلی سے نیویارک تک سال 2023 میں یوگا ڈے کا تھیم وسودھیوا کٹمبکم کی تھیم پر ایک دنیا، ایک صحت رکھا گیا ہے۔ اس تھیم کا انتخاب آیوش کی وزارت نے کیا ہے۔۔ پی ایم مودی شام 5.30 بجے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا کریں گے۔

بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی وقت کے مطابق آج شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے یوگا پروگرام میں شرکت کروں گا۔ ہندوستان کی کال پر 180 سے زیادہ ممالک کا اکٹھا ہونا تاریخی ہے۔ 2014 میں جب یوگا ڈے کی تجویز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آئی تو ریکارڈ ممالک نے اس کی حمایت کی۔ تب سے یوگا بین الاقوامی یوگا ڈے کے ذریعے ایک عالمی تحریک بن گیا ہے۔

یوگا ڈے  پر پی ایم مودی نے کہا، یوگا کا پھیلاؤ اس خیال کا پھیلاؤ ہے جو پوری دنیا کو متحد کرتا ہے۔ جی 20 کا تھیم بھی ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل رکھا گیا ہے۔ یوگا ایک ایسا صحت مند اور قابل معاشرہ تشکیل دیتا ہے جس میں زیادہ توانائی ہوتی ہے۔ ہندوستان کا فلسفہ ہو یا ویزن، ہم نے تنوع کو منایا ہے۔ یوگا ہماری بصیرت کو جوڑتا ہے۔ ہمیں یوگا کے ذریعے تضادات کو ختم کرنا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

49 mins ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

1 hour ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

12 hours ago