وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو برطانیہ میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ایک تاریخی آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد برطانوی کنگ چارلس سوم (Charles III)سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کنگ چارلس نے وزیر اعظم مودی کے ذریعے شروع کی گئی ماحولیاتی مہم ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ سے متاثر ہو کر پی ایم مودی کی موجودگی میں ایک پیڑ بھی لگایا۔
برطانیہ کے شاہی خاندان کے آفیشیل اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں اس ملاقات کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج سہ پہر بادشاہ نے سینڈرنگھم ہاؤس میں جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔ دونوں نے ساتھ گزارے گئے وقت کے دوران بادشاہ نے وزیر اعظم مودی کے ذریعے شروع کی گئی ماحولیاتی پہل ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ سے متاثر ہو کر ایک درخت لگایا۔ یہ مہم لوگوں کو اپنی ماں کے نام پر ایک درخت لگانے کی ترغیب دیتی ہے۔‘‘ یہ ملاقات ایک اہم سفارتی لمحہ کی عکاس ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کرتی ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کرنے کے علاوہ برطانیہ میں ہندوستانی اور برطانوی کاروباریوں سے بھی ملاقات کی۔ اس کے بعد انھوں نے ایک نمائش میں حصہ لیا اور پی ایم کیئر اسٹارمر کے ساتھ ’’چائے پر چرچا‘‘ بھی کی۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی دو روزہ دورے پر برطانیہ میں ہیں، جہاں آج ان کی موجودگی میں تاریخی ہند-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے، جو دونوں ممالک کی معشیت کے لے نہایت اہم معاہد مانا جارہا ہے۔ اس سے نہ صرف ہندوستانی صارفین کو فائدہ پہنچے گا بلکہ برآمد کنندگان کو بھی فوائد حاصل ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…