(تصویر: اے این آئی)
وزیر اعظم نریندر مودی ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد برازیل کے سرکاری دورے پر برازیلیا پہنچ چکے ہیں۔ وہاں برازیل کے الوراڈا پیلس میں وزیر اعظم کا پرتپاک رسمی استقبال کیا گیا۔ اس دوران انھوں نے برازیل کے صدر لولا دا سلوا کے ساتھ ایک ہارمونیم پرفارمنس سے لطف اٹھایا۔
پی ایم مودی نے ایک ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی پیش کش کا لطف اٹھایا جس میں روایتی آلات جیسے ہارمونیم اور طبلہ کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وزیراعظم مودی کو رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور الوراڈا پیلس میں ہندوستان اور برازیل کے قومی ترانے بجائے گئے۔ دریں اثنا ایک نادر مثال میں 114 گھڑ سواروں پر مشتمل دستے نے پی ایم مودی کا انوکھا استقبال کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کی مضبوطی میں اہم پیش رفت۔ صدر لولا دا سلوا اور خاتون اول کے ذریعے پی ایم مودی کا الوراڈا پیلس میں گارڈ آف آنر کے ساتھ گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔اب دوطرفہ بات چیت ہوگی۔‘‘
برازیلیا میں ایئرپورٹ پر بھی ہوا پی ایم مودی کا شاندار استقبال
اس سے پہلے پی ایم مودی کا برازیلیا کے ہوائی اڈے پر برازیل کے وزیر دفاع نے استقبال کیا تھا۔ وہیں ایئرپورٹ پر بٹالہ منڈو بینڈ کے ساتھ روایتی افریقی-برازیلین کمپوزیشن پیش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔برازیل میں موجود ہندوستانی برادری بھی وزیر اعظم کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھی۔ برازیلیا میں اپنے ہوٹل پہنچنے کے بعد پی ایم مودی نے ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
واضح رہے کہ اس دوران پی ایم مودی برازیل کے صدر کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول تجارت، دفاع، توانائی، خلائی، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوام کے درمیان رابطوں کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو وسیع کرنے پر دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…