بین الاقوامی

G20 Summit in Johannesburg: وزیراعظم مودی نے دو سیشنز میں حصہ لیا، بھارت کی ترجیحات دنیا کے سامنے رکھیں

جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں جاری جی20 سمٹ میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھرپور حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف جی20 کے سیشنز میں شرکت کی بلکہ کئی دوسرے ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ اور تین طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیراعظم مودی نے اپنے تجربات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا، “جوہانسبرگ میں کل جی20 سمٹ کی کارروائی کامیاب رہی۔ میں نے دو سیشنز میں حصہ لیا اور اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دنیا کے کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔”

جی20 کے دوسرے دن وزیراعظم مودی نے متعدد اہم اجلاسوں میں شرکت کی۔ صبح آٹھ بج کر تیس منٹ پر جنوبی افریقہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقات ہوئی، جس کے بعد نواں بجے بھارت-برازیل-جنوبی افریقہ (IBSA) میٹنگ میں بھی وہ شامل ہوئے۔ یہ سمٹ عالمی جنوبی ممالک میں مسلسل چوتھا جی20 اجلاس ہے۔ صبح 10 بجے تیسرا سیشن شروع ہوا، جس کا مرکزی موضوع شمولیتی اقتصادی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس تھا۔

وزارت خارجہ کے مطابق، وزیراعظم مودی نے جی20 ایجنڈا پر بھارت کی پالیسی اور نقطہ نظر پیش کیا۔ اجلاس میں تین اہم موضوعات شامل تھے ۔ شمولیتی اور پائیدار اقتصادی ترقی ،کوئی بھی ملک یا طبقہ پیچھے نہ رہ جائے، تجارتی اور مالی نظام کے ذریعے ترقی کی راہیں ہموار کرنا۔مضبوط عالمی کردار میں جی20 کا حصہ – قدرتی آفات کے خطرے کو کم کرنا، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا، توانائی کے ذرائع میں تبدیلی اور خوراک کے نظام کی بہتری۔ سب کے لیے منصفانہ مستقبل ، ضروری معدنیات، معیاری روزگار اور جدید ٹیکنالوجی و آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں تعاون۔

وزیراعظم مودی نے آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البنیز اور کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ تین طرفہ ملاقات کی اور آسٹریلیا-کینیڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن (ACITI) شراکت داری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری تینوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور جدت میں تعاون کو مضبوط کرے گی۔

پی ایم مودی کی اس شرکت سے بھارت کی عالمی سطح پر قیادت، ترقیاتی ترجیحات اور تکنیکی تعاون کے میدان میں کردار کو مزید مضبوطی ملی ہے اور جی20 سمٹ کے دوران عالمی رہنماؤں کے ساتھ نئی شراکت داری کے دروازے کھلے ہیں۔

بھارت ایکسپریس  اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

40 minutes ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

1 hour ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

1 hour ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

1 hour ago