بین الاقوامی

PM Modi – Australia and Canada : وزیرِ اعظم مودی نے آسٹریلیا، کینیڈا کے ساتھ نئی سہ فریقی ٹیکنالوجی اور اختراعی شراکت داری کا کیا اعلان

جوہانسبرگ: جی-20 لیڈرز سمٹ کے موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہفتہ 22 نومبر 2025 کو آسٹریلیا اور کینیڈا کے درمیان ایک نئی سہ فریقی ٹیکنالوجی اور انوویشن شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ اعلان مودی کی آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بعد کیا گیا۔

وزیرِ اعظم مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ “آج ہمیں آسٹریلیا-کینیڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اور انوویشن پارٹنرشپ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ قدم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، سپلائی چین کی ڈائیورسفیکیشن، صاف توانائی کے شعبے میں تعاون اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو بڑے پیمانے پر اپنانے کی کوششوں کو مزید مضبوط کرے گا“۔

اس شراکت داری کے ذریعے تین جمہوری ممالک تین براعظموں اور تین سمندروں کے درمیان تکنیکی ترقی اور اسٹریٹجک تعاون میں نئی جہتیں قائم کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، یہ اقدام عالمی چیلنجوں سے نمٹنے، مینوفیکچرنگ صلاحیت بڑھانے اور مستقبل کی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

دیگر اہم ملاقاتیں
وزیرِ اعظم مودی نے جی-20 سمٹ کے دوران برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ “جوہانسبرگ میں وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات بہت اچھی رہی۔ اس سال انڈیا–یوکے تعلقات میں نئی توانائی آئی ہے اور ہم اسے مزید تقویت دینے کے لیے پرعزم ہیں“۔ اسی روز وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی اور اسے “بہت نتیجہ خیز گفتگو” قرار دیا۔

جی-20 سیشن سے مودی کا خطاب
جی-20 لیڈرز میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی نے عالمی ترقی کے معیارات میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا اور منشیات اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے خلاف جی-20 سطح پر خصوصی اقدام کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے ایک عالمی ہیلتھ کیئر ریسپانس ٹیم تشکیل دینے کی تجویز بھی رکھی، تاکہ وباؤں، صحت کے بحرانوں اور ایمرجنسی حالات کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ یہ سہ فریقی شراکت داری عالمی اسٹریٹجک تعاون میں ایک نئے باب کا آغاز سمجھا جا رہا ہے، جو مستقبل کے ٹیکنالوجیکل انفراسٹرکچر، اقتصادی ترقی اور سیکورٹی تعاون کو نئی سمت دے سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

4 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

5 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

6 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

6 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

6 hours ago