بین الاقوامی

Plane with 276 passengers reaches Mumbai: چار روز قبل فرانس میں ‘انسانی اسمگلنگ’ کے شبہ میں روکا گیا طیارہ آج صبح ممبئی میں اترا،  لیکن صرف 276 مسافر  ہی کیوں آئے واپس؟

  ہندوستانی مسافروں کو لے جانے والے ایک طیارے کو فرانسیسی حکام نے پیرس کے قریب ایک ہوائی اڈے پر ‘انسانی اسمگلنگ’ کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق چار دن بعد پیر کو رومانیہ کا ایک طیارہ 276 مسافروں کو لے کر بھارت کے لیے روانہ ہوا (Flight Grounded In France Lands In Mumbai) جو منگل کی صبح ممبئی میں اترا۔ اس طیارے میں 276 مسافر سوار تھے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ طیارہ ایک ایئربس A340، صبح 4 بجے کے قریب ممبئی میں اترا۔ اس طیارے نے پیرس کے قریب وٹری ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے اڑان بھری۔

276 مسافروں کے ساتھ طیارہ ممبئی پہنچ گیا

فرانسیسی حکام کے مطابق جب طیارے نے ممبئی کے لیے ٹیک آف کیا تو اس میں 276 مسافر سوار تھے- قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دو نابالغوں سمیت 25 افراد نے سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد وہ فرانس میں ہی رہے۔ فرانسیسی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق دو دیگر افراد کو حراست میں لے کر ایک جج کے سامنے پیش کیا گیا۔جن کو بعد میں رہا کر دیا گیا اور انہیں معاون گواہوں کا درجہ دیا گیا۔ ایک مقامی اہلکار کے مطابق جب طیارہ وتری ہوائی اڈے پر اترا تو اس میں سوار 303 ہندوستانی مسافروں میں سے 11 نابالغ بچے بھی شامل تھے۔ اہلکار نے بتایا کہ پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے عارضی بستروں کا انتظام کیا گیا تھا۔ مسافروں کو بیت الخلا اور شاور کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ انہیں وتری ایئرپورٹ کے داخلی ہال میں کھانا اور گرم مشروبات بھی دیے گئے۔

فرانس میں انسانی اسمگلنگ کے شبے میں پرواز روک دی گئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دبئی سے 303 مسافروں کو لے کر نکاراگوا جانے والی پرواز کو جمعرات کے روز پیرس سے 150 کلومیٹر مشرق میں وٹری ایئرپورٹ پر “انسانی سمگلنگ” کے شبہ میں روک دیا گیا تھا۔ اتوار کو چار فرانسیسی ججوں نے حراست میں لیے گئے مسافروں سے پوچھ گچھ کی۔ رومانیہ کی چارٹر کمپنی لیجنڈ ایئر لائنز سے تعلق رکھنے والے ایئربس اے 340 نے متحدہ عرب امارات سے اڑان بھری اور ایندھن بھرنے کے لیے مشرقی فرانس کے وٹری ایئرپورٹ پر اترا۔ پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ حکام نے “انسانی سمگلنگ” کی گمنام اطلاع کے بعد سخت کارروائی کی اور پرواز کو روک دیا تھا۔ خبر کے مطابق پرواز کے کچھ مسافر ’انسانی اسمگلنگ کا شکار‘ تھے۔  حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کی اور مسافروں کی خیریت کو یقینی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:‘ہمیں صدر بائیڈن سے ملا تھا حملے کا حکم’، ایران پر حملہ کے بعد بولے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

سال 2023 میں 96,917 ہندوستانیوں نے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

نکاراگوا ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پناہ کے متلاشی افراد کے لیے ایک مقبول مقام بن گیا ہے۔ یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پٹرول (سی بی پی) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023 میں 96,917 ہندوستانیوں نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ جو پچھلے چند سالوں کے مقابلے میں 51.61 فیصد زیادہ ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

15 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

51 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago