بین الاقوامی

Palestine also has the support of Canada and Malta: فلسطین کو کینیڈا اور مالٹا کی حمایت، اقوام متحدہ میں آزاد ریاست کے طور پر منظوری دینے کا اعلان

اسرائیل کے جاری حملوں کے درمیان فلسطین کو عالمی سطح پر حمایت ملنے کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔ کینیڈا اور مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر باضابطہ منظوری دیں گے۔ اس سے قبل فرانس اور برطانیہ بھی ایسا ہی اعلان کر چکے ہیں، اور اب کینیڈا تیسرے جی-7 ملک کے طور پر فلسطین کو تسلیم کرنے جا رہا ہے۔

دو ریاستی حل ہی امن کا راستہ

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک طویل عرصے سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مسئلے کا پُرامن اور قابل عمل حل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین ایک آزاد، قابل عمل اور خودمختار ریاست کی شکل میں اسرائیل کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہے۔ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے ہمارا عزم ہے۔ تاہم وزیر اعظم کارنی نے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔ ان میں خاص طور پر یہ شامل ہے کہ فلسطین میں 2026  میں بغیر حماس کی شمولیت کے شفاف انتخابات کرائے جائیں اور فلسطینی علاقوں میں اسلحے کی تخفیف کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منظوری ان ہی شرائط پر آگے بڑھے گی۔

مالٹا نے فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا

مالٹا نے بھی اقوام متحدہ میں اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ وزارت خارجہ کے مستقل سکریٹری کرسٹوفر کٹازار نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالٹا ہمیشہ فلسطینیوں کے خودمختاری کے حق کا حامی رہا ہے اور ہمارا یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی حمایت کا اظہار ہے۔ مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے ایک فیس بُک پوسٹ میں لکھا کہ ہم یہ قدم مستقل امن کی سمت میں اٹھا رہے ہیں۔ مالٹا اب ان 145 سے زائد ملکوں کا حصہ بنے گا جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کیا ہے۔

عالمی سیاست میں فیصلہ کن موڑ

یہ فیصلے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ میں جاری جنگ نے پچاس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی جان لے لی ہے اور انسانی بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے حملے، بنیادی انفراسٹرکچر کی تباہی اور بچوں سمیت ہزاروں بے گناہ ہلاکتوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

 دو ریاستی حل کی سمت ایک اہم پیش رفت

فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ایک واضح پیغام ہے کہ دنیا اب مزید خاموش نہیں رہنا چاہتی۔ یہ عمل دو ریاستی حل کی سمت ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں برطانیہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی نہ کی تو وہ ستمبر میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ ایسے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ستمبر اجلاس فلسطینی ریاست کی عالمی منظوری کی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

8 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

9 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

10 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

11 hours ago